3 مرتبہ کے عالمی اسنوکر چیمپئن محمد آصف نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 5ویں بار نیشنل اسنوکر چیمپئن شپ اپنے نام کر لی۔
یہ بھی پڑھیں: ورلڈ گیمز اسنوکر ایونٹ: پاکستان کے محمد آصف کا چینی کھلاڑی کو شکست دے کر فاتحانہ آغاز
فائنل میں 2 سینچری بریک کھیلنے کے باوجود رانا عرفان کامیابی حاصل نہ کر سکے۔
نیشنل بینک اسپورٹس کمپلیکس میں منعقد ہونے والی 50ویں نیشنل اسنوکر چیمپئن شپ کا فائنل 3 مرتبہ کے عالمی چیمپئن محمد آصف اور پنجاب کے رانا عرفان کے درمیان کھیلا گیا۔
مزید پڑھیے: ورلڈ اسنوکر چیمپیئن شپ میں بھارتی حریف کو زیر کرنے والے محمد آصف کا بیان سامنے آگیا
11 فریمز پر مشتمل یہ فائنل انتہائی سنسنی خیز رہا۔ محمد آصف نے پورے ٹورنامنٹ میں مجموعی طور پر 8 سینچری بریکس کھیلے اور ایک بار پھر اپنی برتری ثابت کرتے ہوئے نیشنل چیمپیئن بننے کا اعزاز حاصل کیا۔













