چاند پر اپنا نام بھیجیں، طریقہ کار ہم بتاتے ہیں

بدھ 21 جنوری 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

ناسا دنیا بھر کے افراد کو ایک منفرد موقع فراہم کر رہا ہے جس کے تحت وہ اپنا نام چاند تک بھیج سکتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: چاند پر دوسرے قدم کی تیاریاں، ناسا کا دیوہیکل راکٹ لانچنگ پیڈ پر پہنچ گیا

یہ سہولت ناسا کے آرٹیمس 2 مشن کے ذریعے دی جا رہی ہے جو جلد روانہ ہونے والا ہے۔

اس مشن کے دوران افراد کے نام ایک ایس ڈی کارڈ پر محفوظ کیے جائیں گے جو اورین خلائی جہاز کے اندر موجود ہوگا۔ یہی خلائی جہاز چار خلا بازوں کو لے کر چاند کے گرد 10 روزہ تاریخی سفر پر روانہ ہوگا۔

یہ سنہ 1972 کے بعد پہلا موقع ہوگا جب انسان زمین کے نچلے مدار (لو ارتھ آربٹ) سے آگے خلا میں سفر کرے گا۔

آرٹیمس 2 مشن کا عملہ

آرٹیمس 2 مشن میں ناسا کے خلا باز ریڈ وائزمین، وکٹر گلوور اور کرسٹینا کوخ شامل ہیں جبکہ کینیڈین اسپیس ایجنسی کے جیریمی ہینسن بھی اس تاریخی سفر کا حصہ ہوں گے۔

مزید پڑھیے: ’۔۔۔ ہم ہیں تیار چلو‘، ناسا نے چاند پر گاؤں اور مریخ پر قدم جمانے کا وقت بتادیا

تمام خلا باز اورین خلائی جہاز میں سوار ہو کر چاند کے گرد چکر لگائیں گے اور بحفاظت زمین پر واپس آئیں گے۔

ناسا کے منتظم جیرڈ آئزک مین کے مطابق یہ مشن مستقبل کی خلائی مہمات کی جانب اب تک کا سب سے بڑا قدم ہے۔

اس مشن کا مقصد خلائی جہاز کی مختلف صلاحیتوں کا جائزہ لینا ہے، جن میں لائف سپورٹ سسٹمز، نیویگیشن اور مواصلاتی نظام شامل ہیں۔

ناسا کو اپنا نام کیسے بھیجیں؟

ناسا کے ’سینڈ یور نیم وِد آرٹیمس‘ پروگرام کے تحت کوئی بھی شخص ناسا کی ویب سائٹ پر جا کر اپنا پہلا اور آخری نام درج کر سکتا ہے اس کے بعد 4 سے 7 ہندسوں پر مشتمل ایک پن نمبر داخل کرنا ہوگا۔

درخواست جمع کروانے کے بعد صارفین اپنا ڈیجیٹل بورڈنگ پاس بھی ڈاؤن لوڈ کر سکتے ہیں جو ایک یادگار کے طور پر رکھا جا سکتا ہے۔

مزید پڑھیں: اب چاند پر بھی وقت ناپا جاسکے گا، چین نے سوفٹ ویئر تیار کرلیا

یہ عمل صرف چند منٹ میں مکمل ہو جاتا ہے اور اس کے لیے کسی قسم کی فیس ادا نہیں کرنا پڑتی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

مری میں برفباری، ضلعی انتظامیہ اور ریسکیو ادارے متحرک

صدر مملکت نے پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس طلب کرلیا

مراد علی شاہ نے خط لکھ کر کراچی میں گرین لائن منصوبہ رکوایا، مصطفیٰ کمال

ووٹر کی عمر 18 سے بڑھا کر 25 سال کرنے سے متعلق خبروں میں کوئی صداقت نہیں، احسن اقبال

صدر مملکت آصف علی زرداری سے اردن کے لیے نامزد سفیر میجر جنرل (ر) خرم سرفراز خان کی ملاقات

ویڈیو

’میں روز گل پلازہ کے اندر موجود اپنے پوتے کے لیے یہاں آکر بیٹھ جاتی ہوں‘، بزرگ خاتون غم سے نڈھال

شریف خاندان کی شاہی شادی، ڈمی رانا ثنا اللہ کی خصوصی گفتگو

میڈیا چینلز میں عشق عمران میں کون مبتلا؟ گل پلازہ میں چوریاں، پاکستان غزہ امن بورڈ کا حصہ بن گیا

کالم / تجزیہ

گل پلازہ کی آگ سے بننے والے دائرے

محمود خان اچکزئی نئے اپوزیشن لیڈر، نیا میثاق جمہوریت ہو گا؟

ہمارے شہر مر رہے ہیں