بلوچستان میں بارش اور برفباری کا سلسلہ جاری، محکمہ موسمیات نے الرٹ جاری کردیا

بدھ 21 جنوری 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

بلوچستان کے مختلف علاقوں میں بارش اور برفباری کا سلسلہ شروع ہوگیا ہے، جس کے پیشِ نظر محکمہ موسمیات نے شدید موسمی حالات کا الرٹ جاری کردیا ہے۔

مزید پڑھیں: محکمہ موسمیات نے شدید سرد لہر کے خدشات کو مسترد کردیا

محکمہ موسمیات اور پی ڈی ایم اے بلوچستان کے مطابق بدھ کی شام سے زیارت اور ملحقہ علاقوں میں ہلکی بارش اور برفباری ہوئی۔

’کوئٹہ، چمن، پشین، قلعہ عبداللہ، قلعہ سیف اللہ، نوشکی، ہرنائی، ژوب، قلات، موسی خیل، بارکھان، سبی، لورالائی، تربت، گوادر، جیوانی، لسبیلہ، کیچ، آواران، چاغی، پنجگور، خضدار، واشک اور خاران میں تیز ہواؤں کے ساتھ چند مقامات پر گرج چمک کے ساتھ بارش کا سلسلہ بھی جاری رہا۔‘

پی ڈی ایم اے کے مطابق جمعرات کو بھی کوئٹہ، زیارت، چمن، پشین، قلعہ عبداللہ، قلعہ سیف اللہ، نوشکی، ہرنائی، ژوب، مستونگ، واشک، تربت، آواران، ڈیرہ بگٹی، موسیٰ خیل، لورالائی اور سوراب میں تیز بارش اور برفباری کا سلسلہ جاری رہے گا۔

اس دوران زیارت، قلعہ عبداللہ، قلعہ سیف اللہ، پشین اور چمن میں 9 سے 12 انچ جبکہ کوئٹہ، مستونگ، نوشکی، قلات اور ژوب میں 2 سے 5 انچ برفباری کا امکان ہے۔

مزید پڑھیں: ملک میں اگلے 12 گھنٹوں کے دوران موسم کیسا رہے گا؟ محکمہ موسمیات نے بتا دیا

محکمہ موسمیات اور پی ڈی ایم اے نے سڑکوں پر پھسلن، مقامی ندی نالوں میں طغیانی اور ممکنہ سیلاب کے خطرات کے حوالے سے بھی خبردار کیا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp