محکمہ موسمیات نے شدید سرد لہر کے خدشات کو مسترد کردیا

پیر 12 جنوری 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان میں آئندہ دنوں شدید سردی سے متعلق مختلف اور متضاد پیش گوئیاں سامنے آ رہی ہیں، سابق وفاقی وزیر ڈاکٹر عمر سیف نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر خبردار کیا ہے کہ اگلے 8 سے 10 دن کے دوران پاکستان میں غیر معمولی سرد موسم متوقع ہے۔

اپنی پوسٹ میں انہوں نے کہا ہے کہ یہ صورتحال ایک نایاب موسمیاتی مظہر ’پولر ورٹیکس‘ کے باعث پیدا ہو سکتی ہے، جو سائبیرین ہائی پریشر سسٹم کے نتیجے میں افغانستان، ایران اور پاکستان تک پھیلنے کا امکان رکھتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ملک میں اگلے 12 گھنٹوں کے دوران موسم کیسا رہے گا؟ محکمہ موسمیات نے بتا دیا

ڈاکٹر عمر سیف نے عوام کو احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کا مشورہ بھی دیا۔

اس سے قبل امریکی ماہرِ موسمیات ریان موئے نے ایکس پر اپنی ایک پوسٹ میں کہا تھا کہ سائبیرین ہائی پریشر سسٹم کی غیر معمولی شدت ایک تاریخی ’پولر ورٹیکس‘ کو خطے کی جانب دھکیل سکتی ہے، جس کے نتیجے میں شدید سردی اور برف باری کا امکان ہے۔

ان کے مطابق اس طرح کے موسمی پیٹرن کے جغرافیائی اور سماجی اثرات بھی ہو سکتے ہیں، اس لیے صورتحال پر گہری نظر رکھنے کی ضرورت ہے۔

تاہم محکمہ موسمیات نے سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی شدید سرد لہر کی خبروں کو مسترد کر دیا ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق 16 سے 25 جنوری کے دوران پاکستان میں درجہ حرارت معمول کے مطابق رہے گا اور کسی غیر معمولی سرد لہر کی پیش گوئی درست نہیں۔

محکمہ موسمیات نے عوام کو ہدایت کی ہے کہ موسم سے متعلق مستند معلومات کے لیے صرف سرکاری ذرائع پر انحصار کریں۔

ادھر ملک کے مختلف حصوں میں سردی کی شدت بدستور برقرار ہے۔ لاہور میں درجہ حرارت 4 ڈگری سینٹی گریڈ تک گر گیا، جبکہ زیادہ نمی اور ہلکی ہواؤں کے باعث سردی کی شدت میں اضافہ ہوا اور اسموگ زمین کے قریب برقرار رہی۔

پنجاب اور دیگر علاقوں میں شدید سردی کے ساتھ گھنی دھند نے موٹرویز پر حدِ نگاہ کو متاثر کیا، جس کے باعث کئی اہم شاہراہیں بند کرنا پڑیں۔

مزید پڑھیں: دنیا کے سمندروں میں 2025 میں ریکارڈ حدت، شدید موسمی بحران کا خدشہ

شمالی علاقوں میں سردی کی شدت انتہائی سطح پر پہنچ چکی ہے، جہاں ہنزہ میں درجہ حرارت منفی 20 ڈگری سینٹی گریڈ تک ریکارڈ کیا گیا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ دنوں میں ملک کے بیشتر حصوں میں موسم سرد اور خشک رہے گا۔

میدانی علاقوں میں دھند جبکہ پہاڑی علاقوں میں شدید سردی کا سلسلہ جاری رہنے کا امکان ہے، تاہم بلوچستان کے بعض حصوں میں ہلکی بارش کی پیش گوئی بھی کی گئی ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

بلوچستان: گرینڈ الائنس کا احتجاجی لائحہ عمل کا اعلان، صوبے بھر میں دفاتر بند کرنے کا فیصلہ

امریکی ریاست واشنگٹن میں خوفناک جنگلاتی آگ، 12 ہزار افراد کا انخلا

شام میں بشار الاسد دور کے 10 سابق اہلکار گرفتار، کریک ڈاؤن جاری

‘بعض سیاستدان زبان پر قابو کیوں نہیں رکھتے؟’ خواتین پولیس سے متعلق بیان پر فواد چوہدری پر شدید تنقید

ریلوے پولیس کی بڑی کارروائی، کراچی سے لاہور اسمگل کیا جانے والا بھاری مقدار میں گٹکا پکڑا گیا

ویڈیو

پاک سفارتکاری کی کامیابی، ایران امریکا امن معاہدے پر پشاور کے شہریوں کا خیرمقدم

اسپورٹس ڈیپارٹمنٹ بلوچستان کی خصوصی ’رن فار فن ریس‘، خواتین کی بڑی تعداد میں شرکت

ایران-امریکا ثالثی میں پاکستان کی کامیابی کے پیچھے معرکہ حق کا اہم کردار ہے، انجینیئر خرم دستگیر

کالم / تجزیہ

’آپ پاکستان سے آئے ہیں؟‘

ویڈنگ ڈیٹیکٹیو یا خانگی جاسوسوں کے اچھوتے کام کا احوال

عین عشق کا المیہ