انٹرنیشنل فیری سروس کے لیے کمپنی کو لائسنس جاری، سروس کا آغاز کہاں سے ہو گا؟

جمعرات 22 جنوری 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وزیرِ بحری امور محمد جنید انور نے ایک فیری سروس کے آغاز سے متعلق سوال کے جواب میں بتایا کہ حکومت ایران اور خلیجی ممالک کے  لیے فیری سروس شروع کرنے کا ارادہ رکھتی ہے۔

ان کے مطابق وزارتِ بحری امور نے پہلی ڈومیسٹک اور انٹرنیشنل فیری سروس کے آپریشن کے لیے ایک کمپنی کو این او سی جاری کر دیا ہے، فیری سروس کا آغاز ابتدائی طور پر پاکستان سے ایران کے درمیان مذہبی سیاحت (ریلیجس ٹورزم) کے لیے کیا جائے گا، جس کے بعد اس کے روٹس میں بندر عباس، مسقط، بصرہ اور فجیرہ کو بھی شامل کیا جائے گا، یہ سروس سیاحت اور تجارتی مقاصد کے لیے مرحلہ وار بڑھائی جائے گی۔

یہ بھی پڑھیے: گہری دھند کے باعث بنگلہ دیش میں اہم دریائی راستوں پر فیری سروس معطل

وزیر بحری امور نے بتایا کہ اب تک ایم ایس سی کیپرز پرائیوٹ لیمٹڈ کو 22 اگست 2025 کو فیری سروس چلانے کے لیے این او سی اور لائسنس جاری کیا گیا ہے۔ حکومت کے مطابق فیری سفر کا متوقع کرایہ 22 ہزار سے 25 ہزار روپے فی سفر (وویج) کے درمیان ہو سکتا ہے۔

وزیرِ بحری امور محمد جنید انور نے بتایا ہے کہ حکومت کے پاس اس وقت پاکستان کے اندر دریاؤں یا سمندری راستوں پر عوام کے لیے سستی اور سہل سفری سہولت فراہم کرنے کی غرض سے کوئی ڈومیسٹک فیری سروس شروع کرنے کا منصوبہ زیرِ غور نہیں، دریاؤں اور سمندر میں فیری سروس شروع کرنے کے حوالے سے یہی کہوں گا کہ ‘کاغذ کی کشتی اور بارش کا پانی’۔

یہ بھی پڑھیے: وفاقی وزیر بحری امور نے کراچی میں فیری ٹرمینل کا افتتاح کردیا

رکنِ قومی اسمبلی طاہرہ اورنگزیب نے قومی اسمبلی میں سوال کیا تھا کہ کیا حکومت ملک کے اندر دریاؤں اور سمندری راستوں پر فیری سروس شروع کرنے کا ارادہ رکھتی ہے اور اگر ایسا ہے تو کب تک یہ سروس شروع ہو گی۔

وزیرِ بحری امور نے واضح کیا کہ فی الحال ایسا کوئی منصوبہ موجود بھی نہیں اور زیر غور  بھی نہیں ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

پنجاب میں کرپشن سے متعلق اپنے مؤقف پر قائم ہوں، قانونی نوٹس کا بھرپور جواب دوں گا، چوہدری سالک حسین

پاکستان اور برطانیہ نے افغانستان میں سرگرم دہشتگرد تنظیموں کو عالمی امن کے لیےسنگین خطرہ قرار دے دیا

قائداعظم ٹرافی: محمد رضوان کی ناقابلِ شکست ڈبل سینچری، پشاور کی فیصل آباد کے خلاف گرفت مضبوط

وفاقی حکومت کا پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان

جے ڈی وینس نے وسط مدتی انتخابات میں شکست کی اصل وجہ ایران جنگ، مہنگائی اور ٹرمپ کی اسرائیل پالیسی کو قرار دےدیا

ویڈیو

پشاور میں 11 ہزار مین ہولز کے ڈھکن غائب، شہریوں کی زندگیاں خطرے میں، انتظامیہ فنڈز کی منتظر

مڈٹرم انتخابات کے بعد امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی پاکستان پالیسی کیا ہوگی؟

فوڈ سبسڈی پروگرام سے ساڑھے 7 کروڑ افراد مستفید، خیبرپختونخوا کے لیے 160 ارب روپے کا پیکیج منظور

کالم / تجزیہ

تحریک انصاف، جے یو آئی اور جماعت اسلامی: ایک سماجی مطالعہ

نئے صوبے کس کی اجارہ داری توڑیں گے؟

مولانا فضل الرّحمان اور خواجہ آصف کا نقد سودا