صدرِ مملکت نے جوڈیشل کمیشن آف پاکستان کی سفارشات کی روشنی میں سندھ، لاہور اور پشاور ہائیکورٹس کے ایڈیشنل ججز کی توثیق اور مدتِ ملازمت میں توسیع کی منظوری دے دی ہے۔
اس ضمن میں صدرآصف زرداری نے وزیرِ اعظم کے مشورے پر سمری کی منظوری دی۔
صدارتی سیکرٹریٹ کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق، سندھ ہائیکورٹ کے 10 ایڈیشنل ججز کی بطور مستقل جج توثیق کی گئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: جوڈیشل کمیشن کا بڑا فیصلہ، لاہور ہائیکورٹ کے 11 ججز مستقل
جن میں جسٹس میران محمد شاہ، جسٹس مس تسنیم سلطانہ، جسٹس ریاضت علی سحر، جسٹس محمد حسن، جسٹس عبد الحمید بھُرگی، جسٹس جان علی جونیجو، جسٹس نثار احمد بھنبھرو، جسٹس علی حیدر ’آدا‘، جسٹس محمد عثمان علی ہادی اور جسٹس محمد جعفر رضا شامل ہیں۔
اس کے علاوہ سندھ ہائیکورٹ کے دو ایڈیشنل ججز، جسٹس خالد حسین شاہانی اور جسٹس سید فیض الحسن شاہ کی مدتِ ملازمت میں 6 ماہ کی توسیع بھی منظور کی گئی ہے۔
لاہور ہائیکورٹ کے لیے صدرِ مملکت نے 11 ایڈیشنل ججز کی بطور مستقل جج توثیق کی منظوری دی ہے۔
مزید پڑھیں: اسلام آباد ہائیکورٹ میں تین ججز کی مستقل تعیناتی، حلف برداری کی تقریب
جن میں جسٹس حسن نواز مخدوم، جسٹس ملک وقار حیدر اعوان، جسٹس سردار اکبر علی، جسٹس سید احسن رضا کاظمی، جسٹس ملک جاوید اقبال وینس، جسٹس محمد جواد ظفر، جسٹس خالد اسحاق، جسٹس ملک محمد اویس خالد، جسٹس چوہدری سلطان محمود، جسٹس تنویر احمد شیخ اور جسٹس عبر گل خان شامل ہیں۔
مزید برآں، لاہور ہائیکورٹ کے ایڈیشنل جج جسٹس طارق محمود باجوہ کی مدتِ ملازمت میں بھی 6 ماہ کی توسیع کی منظوری دی گئی ہے۔
مزید پڑھیں: جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے سپریم کورٹ کے مستقل جج کا حلف اٹھالیا
پشاور ہائیکورٹ کے لیے صدرِ مملکت نے 6 ایڈیشنل ججز کی بطور مستقل جج توثیق کی منظوری دی ہے، جن میں جسٹس محمد طارق آفریدی، جسٹس عبد الفیاض، جسٹس صلاح الدین، جسٹس صادق علی، جسٹس سید مدثر امیر اور جسٹس قاضی جواد احسان اللہ شامل ہیں۔
اسی طرح پشاور ہائیکورٹ کے 4 ایڈیشنل ججز، جسٹس فرح جمشید، جسٹس انعام اللہ خان، جسٹس ثابت اللہ خان اور جسٹس اورنگزیب کی مدتِ ملازمت میں بھی 6 ماہ کی توسیع کی منظوری دے دی گئی ہے۔














