جوڈیشل کمیشن کا بڑا فیصلہ، لاہور ہائیکورٹ کے 11 ججز مستقل

جمعرات 15 جنوری 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس یحییٰ آفریدی کی زیرِ صدارت جوڈیشل کمیشن آف پاکستان کا اہم اجلاس منعقد ہوا جو اختتام پذیر ہونے کے بعد باقاعدہ اعلامیہ جاری کر دیا گیا۔

اعلامیے کے مطابق جوڈیشل کمیشن نے لاہور ہائیکورٹ کے 11 ایڈیشنل ججز کو مستقل جج مقرر کرنے کی منظوری دے دی ہے۔

مستقل کیے جانے والے ججز

اعلامیے میں بتایا گیا کہ جن ایڈیشنل ججز کی مستقلی کی منظوری دی گئی، ان میں جسٹس حسن نواز مخدوم، جسٹس ملک وقار حیدر اعوان، جسٹس سردار اکبر علی، جسٹس سید احسن رضا، جسٹس ملک جاوید اقبال، جسٹس محمد جواد ظفر، جسٹس خالد اسحاق، جسٹس ملک محمد اویس خالد، جسٹس چوہدری سلطان محمود، جسٹس تنویر احمد شیخ اور جسٹس عبہر گل شامل ہیں۔

ایک جج مستقل نہ ہو سکے، ایک کو توسیع

اعلامیے کے مطابق ایڈیشنل جج راجہ غضنفر علی خان کو مستقل کرنے کی منظوری نہیں دی گئی جبکہ ایڈیشنل جج طارق محمود باجوہ کو 6 ماہ کی توسیع دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

جوڈیشل کمیشن کی جانب سے ایڈیشنل ججز کی کارکردگی، عدالتی امور میں مہارت اور مجموعی پیشہ ورانہ معیار کا جائزہ لینے کے بعد یہ فیصلے کیے گئے۔ لاہور ہائیکورٹ میں مستقل ججز کی تعداد مکمل ہونے سے عدالتی کام میں تیزی اور مقدمات کے بروقت فیصلوں میں بہتری کی توقع کی جا رہی ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

اسحاق ڈار کی زیرصدارت اجلاس، اقتصادی سفارت کاری، بین الوزارتی رابطوں اور سفارتی سرگرمیوں کو مزید مؤثر بنانے پر زور

جیفری ایپسٹین کی آخری کال وصول کرنے والی گرل فرینڈ کرینا شُلیاک، اربوں کی جائیداد کی ممکنہ وارث

چیٹ بوٹ کلاڈ کا نیا ’کارنامہ‘: سینکڑوں صارفین کی نجی گفتگو سرچ انجنز پر لیک ہوگئیں

وزیراعظم شہباز شریف سے امریکی کانگریس کے وفد کی ملاقات، تعلقات مزید مضبوط بنانے پر اتفاق

اٹارنی جنرل منصور اعوان کے گھر پولیس کا چھاپہ، ایس ایچ او سمیت 11 اہلکاروں کے خلاف مقدمہ درج

ویڈیو

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا ایران سے اچھی بات چیت کا اعتراف، پاکستان اور قطر کی سفارتی کوششیں تیز

امریکی کانگریس کے وفد کی اسحاق ڈار سے ملاقات، دو طرفہ تعلقات مزید مضبوط بنانے پر اتفاق

آزاد کشمیر میں عوامی مینڈیٹ کا ہر قیمت پر دفاع کریں گے، دھاندلی کے الزامات کی شفاف تحقیقات ہونی چاہیے، بلاول بھٹو

کالم / تجزیہ

28 جولائی 2010: وہ دن جب میرے قدموں تلے زمین نکل گئی

جاوید ہاشمی جواب دیں

فخر درانی۔ ایک دلیر صحافی