ندا یاسر نے اپنے بیٹے بالاج کو گندی ویڈیوز کیوں بھیجیں؟حیران کن انکشاف

جمعرات 22 جنوری 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

معروف پاکستانی ٹی وی میزبان ندا یاسر نے حال ہی میں اپنے گیارہ سالہ بیٹے بالاج کی عادات پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔ ندا یاسر نے اپنے شو میں کھل کر بتایا کہ کس طرح ناخن چبانے اور پیسے بچانے جیسی عادات بچوں کی زندگی اور صحت پر اثر ڈال سکتی ہیں اور انہوں نے اس کے لیے عملی اقدامات بھی شیئر کیے۔

ندا یاسر نے بتایا کہ میرا بیٹا 11 سال کا ہے اور ناخن چباتا ہے۔ یہ عادت اس نے اپنی بڑی بہن سے سیکھی ہے۔ میں نے اسے اس عادت سے بچانے کے لیے گندی تصویریں اور ویڈیوز بھیجنی شروع کی ہیں اور اس کے جسم پر اثرات کے بارے میں آگاہ کیا ہے۔ اس طریقے سے کم از کم میں اس کے ناخن کاٹنے میں کامیاب ہو گئی ہوں، ورنہ مجھے ناخن کاٹنے کے لیے موقع نہیں ملتا تھا۔

پیسے بچانے کی عادت کے بارے میں ندا یاسر نے کہا کہ ایک بار میں نے بالاج کے دراز میں بڑی رقم دیکھی جس پر مجھے حیرت ہوئی۔ ابتدا میں میں نے بالاج سے پوچھا لیکن اس کے جوابات سے مطمئن نہیں ہوئی۔ بعد ازاں میں نے اس کے اساتذہ سے رابطہ کیا۔

اساتذہ نے بتایا کہ بالاج اپنے لنچ کے پیسے بچاتا تھا ندا یاسر نے کہا کہ میری بیٹی صلا نے کہا کہ بالاج چھوٹی ضروریات کے لیے پیسے بچا رہا تھا اور اس دوران خود بھوک سہ رہا تھا۔ اس کے بعد ندا یاسر نے اپنے بیٹے کو باقاعدہ جیب خرچ دینا شروع کیا۔ اب بالاج کے پاس اپنا لاکر ہے اور میں ماہانہ پانچ ہزار روپے اس کو دیتی ہوں اور کہتی ہوں یہ آپ نے پورا مہینہ چلانے ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

میڈیا طلبہ کی عملی تربیت، وی نیوز میں انٹرن شپ مکمل ہونے پر تقریب

سانحہ پمز کی ابتدائی تحقیقاتی رپورٹ وزیراعظم کو پیش، ہوشربا انکشافات، ذمہ داروں کے خلاف فوری کارروائی کی سفارش

’وہ اپنا ذہنی توازن کھو رہے ہیں‘، جھیل کا نام تبدیلی کرنے کے فیصلے پر امریکیوں کی ٹرمپ پر تنقید

عمران خان کے بچوں کی طرح غزہ کے قیدیوں کے بچوں کو بھی بولنے کا موقع دیں، خواجہ آصف کا اسکائی نیوز کو جواب

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی چینی سرمایہ کاروں کو پنجاب میں سرمایہ کاری کی دعوت

ویڈیو

میڈیا طلبہ کی عملی تربیت، وی نیوز میں انٹرن شپ مکمل ہونے پر تقریب

ٹرمپ کا وینزویلا سے ’تاریخ کا سب سے بڑا تیل معاہدہ‘، 65 ارب بیرل ذخائر پر امریکی کنٹرول اور پیٹرول سستا ہونے کا دعویٰ

پمز چلڈرن اسپتال یورپ و امریکا کے اسپتالوں سے بہتر بنا تھا، کام چلاؤ طریقوں نے یہاں تک پہنچایا، معروف آرکیٹیکٹ ہارون رشید

کالم / تجزیہ

ہم کیوں لکھتے ہیں؟

کیا امریکا ہر جنگ جیت سکتا ہے؟

جب فیصلے خوف کے تابع ہوجائیں