پاکستان کا آسٹریلیا کیخلاف ٹی20 سیریز کے لیے میچ آفیشلز کا اعلان

جمعرات 22 جنوری 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان 3 میچوں پر مشتمل ٹی20 آئی سیریز کے لیے میچ آفیشلز کے ناموں کا اعلان کر دیا ہے۔

یہ سیریز 29 جنوری سے 1 فروری تک لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلی جائے گی۔ میچز کا آغاز شام 4 بجے ہوگا جبکہ ٹاس شام 3:30 بجے متوقع ہے۔

یہ بھی پڑھیے: محسن نقوی کی پی سی بی کو ٹی20 ورلڈ کپ کی تیاریاں عارضی طور پر روکنے کی ہدایت

آئی سی سی انٹرنیشنل پینل کے میچ ریفری علی نقوی تمام 3 میچز میں کھیل کنٹرول ٹیم کی قیادت کریں گے۔ دوسرے میچ میں علی نقوی اپنا 50 واں ٹی20 آئی میچ بطور میچ ریفری آفیشیئیٹ کریں گے، انہوں نے اس فارمیٹ میں اپنا پہلا میچ اپریل 2023 میں اسی مقام پر آفیشیئیٹ کیا تھا۔

آئی سی سی ایلیٹ پینل آف اَمپائرز کے رکن احسان رضا پہلے 2 ٹی20 آئی میچز میں آن فیلڈ امپائر کے طور پر خدمات انجام دیں گے، جبکہ آئی سی سی ایمرجنگ پینل کے رکن آصف یعقوب اور آئی سی سی انٹرنیشنل پینل کے رکن رشید ریاض پہلے اور دوسرے میچز میں ان کے ہمراہ آن فیلڈ ہوں گے۔

رشید ریاض پہلے ٹی20 میں فورٹھ امپائر رہیں گے اور تیسرے ٹی20 میں نصیر حسین کے ساتھ آن فیلڈ امپائر کے طور پر شامل ہوں گے، جبکہ پی سی بی نیشنل ایلیٹ پینل کے رکن ذوالفقار جان تیسرے میچ میں فورٹھ امپائر ہوں گے۔

یہ بھی پڑھیے: ایشیا کپ 2025 کی ٹرافی کہاں ہے؟ چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے بتا دیا

نصیر حسین دوسرے میچ میں فورٹھ امپائر کے فرائض کے ساتھ سیریز کا آغاز تیسرے امپائر کے طور پر کریں گے، جبکہ آصف اور پی سی بی نیشنل ایلیٹ پینل کے رکن طارق رشید بالترتیب دوسرے اور تیسرے ٹی20 میں تیسرے امپائر کے فرائض انجام دیں گے۔

میچز کی تفصیل

  • پہلا ٹی20 (29 جنوری): احسان رضا اور آصف یعقوب – آن فیلڈ، نصیر حسین – تیسرے امپائر، رشید ریاض – فورٹھ امپائر، علی نقوی – میچ ریفری
  • دوسرا ٹی20 (31 جنوری): احسان رضا اور رشید ریاض – آن فیلڈ، آصف یعقوب – تیسرے امپائر، نصیر حسین – فورٹھ امپائر، علی نقوی – میچ ریفری
  • تیسرا ٹی20 (1 فروری): رشید ریاض اور نصیر حسین – آن فیلڈ، طارق رشید – تیسرے امپائر، ذوالفقار جان – فورٹھ امپائر، علی نقوی – میچ ریفری

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

عیدالفطر پر کتنی تعطیلات ہوں گی، وفاقی حکومت نے فیصلہ کرلیا

بنگلہ دیش کے خلاف آؤٹ پر ردعمل، آئی سی سی کی سلمان علی آغا کے خلاف کارروائی

ایرانی جزیرے پر امریکی حملہ، نقصان کی تفصیلات جاری کردی گئیں

ملک میں پیٹرول اور ڈیزل کی سپلائی میں تعطل کا خدشہ نہیں، وزیر خزانہ کی زیر صدارت اجلاس کو بریفنگ

مسجد اقصیٰ کے دروازے 14 روز سے بند ہیں، طاہر اشرفی نے عالم اسلام سے کردار ادا کرنے کی اپیل کردی

ویڈیو

مہنگائی نے عوام کا جینا مشکل کردیا، حکومت نے پیٹرول کی قیمت پہلے ہی کیوں بڑھائی؟

اسٹریس اور ذہنی دباؤ سے نجات کے لیے سجدہ ایک بہترین روحانی اور نفسیاتی ذریعہ

یوتھ کلائمیٹ کیٹالسٹس، نوجوانوں کے ٹیکنالوجی سے بھرپور حیرت انگیز اقدامات

کالم / تجزیہ

دوستی کا نیا چراغ

درگاہ گاجی شاہ اور جن نکالنے کے کرتب

اداکارہ صحیفہ جبار کو معافی مانگنی چاہیے