امریکی قائم مقام سفیر کا نوشہرہ میں نئے کے ایف سی ریسٹورنٹ کا افتتاح، ڈِیف ریچ اسکول کا بھی دورہ

جمعرات 22 جنوری 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

امریکی قائم مقام سفیر نٹالی بیکر نے امریکی کاروبار کی مقامی کمیونٹی کی ترقی میں شراکت اور امریکی و پاکستانی معاشی تعاون کے فوائد اجاگر کرنے کے لیے نوشہرہ کا دورہ کیا۔

امریکی قونصل جنرل پشاور کی جانب سے جاری بیان کے مطابق اس موقع پر بیکر نے نوشہرہ میں نئے کے ایف سی ریسٹورنٹ کا افتتاح کیا اور کے ایف سی کی مدد سے قائم ڈِیف ریچ اسکول کا بھی دورہ کیا، جو سماعت سے محروم خصوصی بچوں کی تعلیم اور تربیت میں معاونت فراہم کرتا ہے۔

یہ بھی پڑھیے: محسن نقوی سے قائم مقام امریکی سفیر کی ملاقات، اسلام آباد دھماکے کی مذمت

بیان کے مطابق 2014 سے کے ایف سی نے پاکستان کی بہروں کی کمیونٹی کے لیے تعلیم، تربیت اور ملازمت کے مواقع فراہم کیے ہیں۔ یہ اسکول فیملی ایجوکیشن سروسز فاؤنڈیشن کے زیر انتظام ہیں، جسے امریکی فلاحی حضرات رچرڈ گیری اور ہیڈی گستانسکی گیری نے قائم کیا۔

اس موقع پر قائم مقام سفیر بیکر نے کہا کہ آج کا افتتاح اس بات کی مثال ہے کہ امریکی برانڈز، پاکستانی شراکت داروں کے ساتھ مل کر مقامی اقتصادی ترقی میں براہِ راست حصہ ڈال سکتے ہیں۔ کے ایف سی کی حمایت جیسے ڈِیف ریچ اسکول کے منصوبے اس بات کا ثبوت ہیں کہ ذمہ دار کاروبار لوگوں کی زندگی بہتر بناتے اور مواقع بڑھاتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیے: محسن نقوی سے قائم مقام امریکی سفیر کی ملاقات، انسداد منشیات، سیکیورٹی اور امیگریشن تعاون پر اتفاق

انہوں نے مزید کہا کہ گہرا معاشی تعاون امریکی اور پاکستانی دونوں کے لیے عملی فوائد پیدا کرتا ہے۔ اب تک 80 سے زائد امریکی کمپنیاں پاکستان میں سرمایہ کاری کر چکی ہیں، جو براہِ راست 1,20,000 پاکستانی کارکنوں کو ملازمت فراہم کر رہی ہیں اور بالواسطہ طور پر ایک ملین سے زیادہ افراد کی مدد کر رہی ہیں۔

بیان کے مطابق نٹالی بیکر کے اس دورے نے دونوں ممالک کے درمیان تجارت اور سرمایہ کاری کے تعاون کو مضبوط بنانے میں امریکی عزم کو واضح کیا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

نئے انتظامی یونٹس وقت کی ضرورت، ہم مطالبہ نہیں بلکہ تجویز کی حمایت کر رہے ہیں، مصطفیٰ کمال

پیٹرولیم لیوی کے خلاف جماعت اسلامی کے کراچی، لاہور اور پشاور میں دھرنے

آزاد کشمیر کی مخصوص نشستوں پر پولنگ 24 اگست کو، امیدواروں کے نام بھی سامنے آگئے

نئے انتظامی یونٹس سے گورننس بہتر ہوسکتی ہے، ایس ڈی پی آئی کے قومی مباحثے میں ماہرین کی رائے

نئے انتظامی یونٹس کے بغیر بہتر گورننس ممکن نہیں، ایس ڈی پی آئی کے قومی مباحثے میں ماہرین کا اتفاق

ویڈیو

نئے انتظامی یونٹس سے گورننس بہتر ہوسکتی ہے، ایس ڈی پی آئی کے قومی مباحثے میں ماہرین کی رائے

اسلام ماخا چیف کی ’یو ایف سی‘ فائٹ میں مسلسل 17 ویں فتح، نیا عالمی ریکارڈ بھی قائم کردیا

ایران کا ہرمز کھولنے سے قبل امریکا سے معاہدے کی پاسداری کا مطالبہ، خطے میں کشیدگی بڑھ گئی

کالم / تجزیہ

انکار کا اعزاز

چربیلی آگ پر چل کر سچائی ثابت کرنا

مایوس ہونے سے پہلے یہ حساب کتاب بھی کر لیں