پاکستان انڈر 19 کرکٹ ٹیم نے زمبابوے کے خلاف تیسرے گروپ مرحلے کے میچ کے لیے اپنے اسکواڈ میں کوئی تبدیلی نہیں کی۔
ٹیم کی قیادت فرحان یوسف کر رہے ہیں جبکہ وکٹ کیپر حمزہ ظہور ہیں۔ ٹیم میں شامل کھلاڑیوں میں عثمان خان، سمیر منہاس، احمد حسین، حذیفہ احسن، علی حسن بلوچ اور علی رضا شامل ہیں۔
یہ بھی پڑھیے: ٹی 20 ورلڈ کپ: حارث رؤف کو 15 رکنی اسکواڈ میں شامل نہ کرنے کا فیصلہ
اس کے علاوہ مومن قمر، عبدل سبحان اور محمد سیّام بھی ٹیم میں شامل ہیں۔ یہ ٹیم آئی سی سی انڈر19 ورلڈ کپ 2026 میں زمبابوے اور نامیبیا میں ہونے والے میچ میں پاکستان کی نمائندگی کرے گی۔
اس سے قبل پی سی بی نے پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان 3 میچوں پر مشتمل ٹی20 آئی سیریز کے لیے میچ آفیشلز کے ناموں کا اعلان کر دیا تھا۔
🔁 🇵🇰 Unchanged playing XI for the 3rd group-stage match vs Zimbabwe 🇿🇼🏏#PAKvZIM | #PakistanFutureStars | #U19WorldCup pic.twitter.com/JFkD9UIzhZ
— Pakistan Cricket (@TheRealPCB) January 22, 2026
یہ سیریز 29 جنوری سے 1 فروری تک لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلی جائے گی۔ میچز کا آغاز شام 4 بجے ہوگا جبکہ ٹاس شام 3:30 بجے متوقع ہے۔
یہ بھی پڑھیے: محسن نقوی کی پی سی بی کو ٹی20 ورلڈ کپ کی تیاریاں عارضی طور پر روکنے کی ہدایت
آئی سی سی انٹرنیشنل پینل کے میچ ریفری علی نقوی تمام 3 میچز میں کھیل کنٹرول ٹیم کی قیادت کریں گے۔ دوسرے میچ میں علی نقوی اپنا 50 واں ٹی20 آئی میچ بطور میچ ریفری آفیشیئیٹ کریں گے، انہوں نے اس فارمیٹ میں اپنا پہلا میچ اپریل 2023 میں اسی مقام پر آفیشیئیٹ کیا تھا۔














