الحمرا میں نویں تھنک فسٹ ؛ افکار ِ تازہ کا آغاز

جمعرات 22 جنوری 2026
author image

صبح صادق

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

لاہورآرٹس کونسل الحمرا میں نویں تھنک فسٹ (افکارِ تازہ) کا آغاز آج مورخہ 23 جنوری 2026 سے ہوگا۔ تھنک فسٹ کا افتتاح ایک نمائش بعنوان ”Maharaja Ranjit Singh’s Toshakhana“ سے ہوگا، جسے نادرا شہباز خان اور مرتضی تاج نے کیوریٹ کیا ہے۔

بعد ازاں الحمرا آرٹس کونسل کے ہال نمبر 2 میں ایک اہم سیشن بعنوان”The Gaza war and the remaking of the middle east“  کا انعقاد سہ پہر 3 بجے ہوگا، جس میں نامور تجریہ نگار نجم سیٹھی سے جونز ہاپکس یونیورسٹی امریکہ سے تعلق رکھنے والے دانشور ولی نصر گفتگو کریں گے۔

”Pakistan: Between the US and China“ کے موضوع پر ولی نصر، سابق وزیر خارجہ حنا ربانی کھر اور سٹی یونیورسٹی نیویارک امریکہ سے وابستہ نامور پاکستانی دانشور و سکالر رضا رومی اپنے اپنے خیالات کا اظہار کریں گے۔

یہ سیشن سہ پہر 4:30 بجے الحمرا ہال نمبر 2میں منعقد ہوگا۔اس کے بعد اسی ہال میں سہ پہر5:45 پر ایک اہم نشست کا انعقاد کیا جائے گا، جس میں موضوع ”Is Climate Governanace Working in Pakistan?“ہے، جس میں Climate Activist  ذوالفقار علی بھٹو جونیئر، ڈائریکٹر جنرل ڈبلیو ڈبلیو ایف پاکستان حماد نقی اور آئی ٹی یو سے ملیحہ ستار اظہار خیال کریں گے۔

تھنک فسٹ کے پہلے دو الحمرا ہال نمبر تین میں بھی دو سیشنز ہونگے، جس میں پہلا سیشن 4:30 بجے ہوگا جس کا عنوان ”An African History Of Africa“ ہوگا، جس میں ایس او اے ایس یونیورسٹی آف لند ن یوکے سے وابستہ زینب بداوی اور نامور تاریخ دان عمار علی جان اپنے تجربات و مشاہدات سامعین کی نذر کریں گے۔

اس جگہ دوسرا سیشن سہ پہر5:45 پر منعقد ہوگا۔جس کا عنوان ”Literanture as Resistance“ ہے، جس میں نامور تجریہ نگار محمد حنیف اور شائستہ سونو سراجدین اپنے تجریے پیش کریں گے۔

تھنک فسٹ کی پہلے روز کی سرگرمیاں الحمرا ہال نمبر 2، 3 اور الحمرا ادبی بیٹھک میں تینوں جگہوں پرا یک ساتھ جاری رہیں گی۔ پہلے روز الحمرا ادبی بیٹھک میں سہ پہر 4:30 پر ”Child Protection and Interventions Against Early Marriage in Pakistan“ میں یونیسکو سے جنیفر ملٹن، نامور قانون دان سارہ ملکانی، اور آکسفوڈ سے وابستہ دو نامور دانشور محمد فیصل خلیل اور جسٹن جونز موضوع کی مناسبت سے موجودہ صورتحال پر خیالات کے نئے در وا کریں گے۔

پہلے روز الحمرا ادبی بیٹھک کی آخری نشست ”Bfeyond Gunpowder:Re-thinking Mughal Military HIstory“ میں نیدرلینڈ کی لیڈن یونیورسٹی سے وابستہ جوئس گومنز اور آئی بی اے کراچی سے علی جبران صدیقی سے ناظرین مستفید ہونگے۔ یہ سیشن رائل نیدر لینڈ ایمبیسی کے تعاون سے پیش کیا جائے گا۔

لاہور آرٹس کونسل الحمرا میں جاری تھنک فسٹ (افکار ِ تازہ) کے دوسرے روز اہم سیشنز کا انعقاد الحمرا ہال نمبر 1,2 اور ادبی بیٹھک میں ہوگا۔ دوسرے روز 18 سیشنز ہونگے، دو کتابوں کی تقریب رونمائی ہوگی۔ اس کے علاوہ موسیقی کے کنسرٹ میں نامور آرٹسٹ عمر مختار پرفارم کریں گے، جبکہ ”Banff Film Festival“  کینڈین ہائی کمیشن کے تعاون سے پیش کیا جائے گا۔ دوسرے روز کا آغاز ”Global Inequality in Historical and Comparative Perspective“ کے اہم موضوع سے الحمرا ہال نمبر 2 میں منعقدہ نشست سے ہوگا۔

جس میں پیرس سکول آف اکنامکس فرانس سے وابستہ تھامن پکیٹی اور آئی بی اے کراچی سے ایس اکبر زیدی گفتگو کریں گے۔ یہ سیشن فرانسیسی ایمبیسی کے تعاون سے پیش کیا جائے گا۔

بعد ازاں ایک اہم سیشن کا آغاز 12:45 پر الحمرا ہال نمبر ایک میں ہوگا۔ ”Who Needs a University Any more?Higher Education and the Future of Learning“ کے موضوع پر منعقدہ سیشن کے پینلسٹ زینب باداوی، عظمیٰ قریشی، ایس اکبر زیدی، سہیل نقوی، عدیل ملک، خدیجہ عامرہیں۔

الحمرا ہال نمبر ایک میں اگلا سیشن سہ پہر 3:15 پر منعقد ہوگا، جس کا موضوع ”کیا ایسے ہی چلے گا؟“ ہے جس میں سپیکر پنجاب اسمبلی ملک احمد خان، مصطفی نواز کھوکھر، عائشہ بخش اور محمل سرفراز گفتگو کریں گے۔

اسی ہال میں 4:30 پر ”Devolution for Revolution“ کے نام سے اہم سیشن کا انعقاد ہوگا، جس میں وفاقی وزیرخواجہ محمد آصف، سابق وفاقی وزیر عشرت حسین، وی سی لمز علی چیمہ، سابق ایم پی اے میری جیمز گل اور ایم پی اے احمد اقبال گفتگو کریں گے۔

”Winning The Narrative, Losing the Nation? Media Polarisation in Pakistan“ کے نام سے اہم سیشن 5:45 پر الحمرا ہال نمبر ایک میں منعقد ہوگا۔ جس میں ابصی کومل، تیمور صلاح الدین، منصور علی خان، سید مزمل اپنے اپنے خیالات کا اظہار کریں گے۔

دوپہر12:45 بجے کتاب“War in the Age of the Smartphone”کی تقریبِ رونمائی منعقد ہوگی۔ تقریب میں میتھیو فورڈ (سویڈش ڈیفنس یونیورسٹی، سویڈن)، ایئر مارشل (ر) عامر مسعود (پاکستان ایئر فورس) اور عظیمہ چیمہ اظہارِ خیال کریں گے۔

تقریبِ رونمائی کے بعد ہال نمبر دو میں کینیڈین ہائی کمیشن کے تعاون سے سیشن“Digital Resilience: What Do We Need it?” پیش کیا جائے گا۔ اس نشست میں وفاقی وزیر احسن اقبال، کینیڈین ہائی کمشنر طارق علی خان، سویرا شامی (پنجاب یونیورسٹی) اور محمل سرفراز گفتگو کریں گے۔

دوپہر 3:15 بجے سیشن“Building Inclusive Societies: Why Tax Justice, Redistribution and Predistribution Matter” منعقد ہوگا، جس میں تھامس پکیٹی (پیرس اسکول آف اکنامکس، فرانس)، نسیم بیگ (عارف حبیب گروپ) اور ڈاکٹر فرح سید (لمز یونیورسٹی) شرکت کریں گے۔ یہ سیشن لمز یونیورسٹی کے تعاون سے پیش کیا جائے گا۔

شام 4:30 بجے سیشن‘”Trump’s Zionist Peace“ منعقد ہوگا، جس میں لیلا حاتم (لبنان) اور حیدر اجاز حیدر گفتگو کریں گے۔

دن کا آخری سیشن شام 5:45 بجے بعنوان“Is the Tax Net Deep and Narrow?”ہوگا، جس میں راشد لنگڑیال (چیئرمین ایف بی آر)، مصدق ذوالقرنین (چیئرمین انٹرلوپ) اور مفتاح اسماعیل (سابق وزیر خزانہ) اظہارِ خیال کریں گے۔

دوپہر 12:45  بجے ہال نمبر تین میں کتاب“Building Bridges Beyond Borders: The Resilience of Pakistan” کی تقریبِ رونمائی منعقد ہوگی۔

 کتاب کو معروف ولاگر عبدالکریم نے مرتب کیا ہے۔ دوپہر 2:00بجے ہال نمبر تین میں سیشن“From Lab to World Stage: The Power of Science Diplomacy” منعقد ہوگا، جس میں ایلکس روگ اور مصدق ملک اظہارِ خیال کریں گے۔ یہ نشست یورپی یونین ڈیلیگیشن کے تعاون سے پیش کی جائے گی۔ دوپہر 3:15 بجے پنجاب اسکل ڈیولپمنٹ فنڈ (PSDF) کے تعاون سے کیمپس

سیشن“From Enrollment to Empowerment: Fixing the Skill Pipeline”منعقد ہوگا۔

سیشن میں احمد خان (سی ای او، پی ایس ڈی ایف) اور معید یوسف (وائس چانسلر، بی این یو) گفتگو کریں گے۔ شام 4:30 بجے نشست ”Who Knows the Bounds of Desire“ منعقد ہوگی، جس میں اسامہ صدیقی (نامور کالم نویس، لیگل سکالر و پالیسی ایڈوائزر) اور ماہ نور (یو ایم ٹی) اظہارِ خیال کریں گے۔

شام 5:45 بجے ہال نمبر تین میں سیشن“Is Europe Safe? From Ukraine to Greenland” منعقد ہوگا، جس میں ریمنڈس کیروبلس (یورپی یونین کے سفیر)، ہیدا لگمایر (ناروے)، میتھیو فورڈ (سویڈش ڈیفنس یونیورسٹی)، الیگزینڈر ایونز (ایل ایس ای)، اور ڈاکٹر عامر رحیم شمسی شرکت کریں گے۔

یہ سیشن رائل نارویجن ایمبیسی کے تعاون سے پیش کیا جائے گا۔ دوپہر12:45 بجے کتاب“Progressive Laws in Patriarchal Societies: Lessons from Pakistan”کی تقریبِ رونمائی منعقد ہوگی۔ اس موقع پر سارا ملکانی، سحر بندیال، اسد جمال اور انگ بین مرزا (لمز) اظہارِ خیال کریں گے۔ دوپہر 2:00 بجے سیشن“Centering Indigenous Voices in Sustainability Fashion” منعقد ہوگا، جس میں عائشہ علی، عصمت ریاض، مہرالنسا خان، نینا جے خان، رحیلہ اسلم، رباب اکبر اور عبدالرحمن گفتگو کریں گے۔

سہ پہر 3:15 بجے نشست  ”Al and the New World Order“منعقد ہوگی، جس میں دانیال کھوج (یونیورسٹی آف ایمسٹرڈم، نیدرلینڈز) اور مرتضیٰ علی اظہارِ خیال کریں گے۔

سہ پہر 4:30 پر سیشن ”Political Inequality and Influence“منعقد ہوگا، جس میں جولیا کیج اور عدیل ملک سامعین کے سامنے اپنے خیالات پیش کریں گے۔ تھنک فسٹ کے دوسرے دن کا اہم سیشن سہ پہر 5:45 پر بعنوان  ”Women, Art, Practicers of Resistance, and Poetic Narratives“  ہوگا، جس میں مارسیلا سرہندی، صبا حسین اور رضا رومی اظہارِ خیال کریں۔

لاہور آرٹس کونسل الحمرا میں جاری تھنک فیسٹ افکارِ تازہ کے تیسرے روز پندرہ علمی و فکری سیشنز منعقد کیے جائیں گے، جبکہ 6 کتابوں کی تقریباتِ رونمائی بھی ہوں گی۔

یہ فیسٹیول 25 جنوری 2026ء کو اختتام پذیر ہوگا۔ نویں تھنک فیسٹ افکارِ تازہ میں 40 سے زائد علمی و فکری سیشنز منعقد کیے جا رہے ہیں، جن میں زندگی کے تقریباً ہر شعبے کا احاطہ کیا گیا ہے۔

ان سیشنز میں ملکی دانشوروں اور اسکالرز کے ساتھ ساتھ عالمی سطح کے نامور مندوبین بھی شرکت کر رہے ہیں۔ فیسٹیول کے دوران آٹھ سے دس کتابوں کی تقریباتِ رونمائی، فلم فیسٹیول، میوزک پرفارمنسز، فوڈ اسٹالز اور دیگر معلوماتی و ثقافتی اسٹالز بھی شامل ہیں، جبکہ ایک شاندار نمائش بھی فیسٹیول کا حصہ ہے۔

تھنک فیسٹ افکارِ تازہ سیکھنے، سمجھنے اور دنیا کو عالمی فکری تناظر میں دیکھنے کا ایک نادر موقع فراہم کرتا ہے، خصوصاً نوجوانوں کے لیے یہ ایک غیر معمولی علمی و فکری پلیٹ فارم ہے۔

نوجوانوں سمیت علم و ادب سے وابستہ تمام افراد کو دعوت دی جاتی ہے کہ وہ لاہور آرٹس کونسل الحمرا جیسے بین الاقوامی ادبی و ثقافتی پلیٹ فارم پر آ کر اس فیسٹیول سے بھرپور استفادہ کریں۔

ادارے کا کالم نگار کی رائے کے ساتھ متفق ہونا ضروری نہیں ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp