وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر محمد اورنگزیب کی صدارت میں ورلڈ اکنامک فورم کے موقع پر منعقدہ بزنس راؤنڈ ٹیبل میں نیسلے نے پاکستان میں 60 ملین امریکی ڈالر کی اضافی سرمایہ کاری کا اعلان کیا ہے۔
مزید پڑھیں: نیسلے کے سی ای او لوراں فریکسے رومانوی تعلق چھپانے پر برطرف
نیسلے کے ایگزیکٹو وائس پریذیڈنٹ ریمی ایجل کے مطابق کمپنی پاکستان کو علاقائی پیداوار اور برآمدی مرکز کے طور پر استعمال کرے گی، جہاں سے 26 ممالک کو مصنوعات برآمد کی جائیں گی۔
مزید پڑھیں: نیسلے کی تیار کردہ بچوں کی خوراک سے متعلق تہلکہ خیز انکشافات
وفاقی وزیر خزانہ نے اس سرمایہ کاری کو پاکستان کی معاشی اصلاحات، پالیسی تسلسل اور سرمایہ کار دوست ماحول پر عالمی اعتماد کا مظہر قرار دیتے ہوئے کہا کہ حکومت برآمدات پر مبنی پائیدار ترقی اور نجی شعبے کے ساتھ شراکت داری کے لیے پُرعزم ہے۔














