صدر مملکت آصف علی زرداری نے مجلسِ شوریٰ (پارلیمنٹ) کا مشترکہ اجلاس کل( بروز جمعہ) 23 جنوری کو دن 11 بجے طلب کر لیا ہے۔
قومی اسمبلی سیکریٹریٹ سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق صدر مملکت نے مجلس شوریٰ (پارلیمنٹ) کا مشترکہ اجلاس آرٹیکل 54 کی شق (1) کے تحت تفویض کردہ اختیارات کے تحت طلب کیا ہے۔
پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس پارلیمنٹ ہاؤس اسلام آباد میں منعقد ہو گا۔














