سائبر سیکیورٹی ماہرین نے ایک نئے اور خطرناک اینڈرائیڈ میلویئر کا انکشاف کیا ہے جو مصنوعی ذہانت کی مدد سے اشتہارات میں فراڈ کرنے کے ساتھ ساتھ صارفین کی موبائل اسکرین تک غیر قانونی رسائی حاصل کر سکتا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: واٹس ایپ ہیکنگ اور سائبر فراڈ سے بچاؤ، پی ٹی اے کی صارفین کو ہشیار رہنے کی ہدایت
سیکیورٹی محققین کے مطابق یہ میلویئر کئی موبائل گیمز میں چھپا ہوا پایا گیا ہے جو غیر سرکاری ایپ اسٹورز کے ذریعے پھیلائے جا رہے تھے جبکہ بعض کیسز میں یہ شیاؤمی کے ’گیٹ ایپس‘ اسٹور میں بھی موجود تھا۔
سائبر سیکیورٹی کمپنی ڈاکٹر ویب کے محققین کا کہنا ہے کہ یہ میلویئر گوگل کی اوپن سورس لائبریری استعمال کرتے ہوئے تیار کیے گئے مشین لرننگ ماڈلز پر کام کرتا ہے۔
اشتہارات میں فراڈ کا طریقہ کار
اس میلویئر کا بنیادی مقصد بغیر کسی صارف مداخلت کے ایپس میں موجود اشتہارات کے ساتھ خودکار طور پر تعامل کرنا ہے جسے کلک جیکنگ کہا جاتا ہے۔ اس طریقے سے اشتہارات پر جعلی کلکس کی تعداد بڑھا کر اشتہاری آمدن میں غیر قانونی اضافہ کیا جاتا ہے۔
اے آئی میلویئر کیسے کام کرتا ہے؟
ماہرین کے مطابق یہ میلویئر اسکرین پر نظر آنے والے مواد کا تجزیہ کرتا ہے اور یہ فیصلہ کرتا ہے کہ اشتہار ظاہر ہونے کی صورت میں کس طرح ردعمل دینا ہے۔
مزید پڑھیے: پاکستان میں موبائل ہیکنگ کی بڑی کارروائی، اپنے موبائل کو کیسے محفوظ بنایا جاسکتا ہے؟
اس صلاحیت کے باعث یہ میلویئر مختلف اقسام کے اشتہارات کے ساتھ مطابقت پیدا کر لیتا ہے اور روایتی سیکیورٹی نظاموں سے بچ نکلتا ہے۔
کچھ صورتوں میں یہ میلویئر پوشیدہ یا ’فینٹم‘ موڈ میں کام کرتا ہے جہاں نظر نہ آنے والی ونڈوز کے ذریعے خودکار طور پر براؤزر میں اشتہارات پر کلکس کیے جاتے ہیں۔
اسکرین پر مکمل کنٹرول کا خدشہ
تحقیق کے مطابق اگر خودکار نظام ناکام ہو جائے تو انسانی آپریٹرز متاثرہ ڈیوائس کو ریموٹ کنٹرول کے ذریعے سنبھال سکتے ہیں۔
مزید پڑھیں: واٹس ایپ ہیکنگ سے وائس کلوننگ تک، آن لائن فراڈ کے نت نئے طریقے
اس عمل میں ہیکرز اسکرین پر اسکرول کرنے، ٹیپ کرنے اور دیگر سرگرمیاں انجام دینے کی صلاحیت رکھتے ہیں جسے سگنلنگ تکنیک کہا جاتا ہے۔
متاثرہ گیمز کی تفصیل
متاثرہ گیمز میں شامل ہیں کرئیشن میجک ورلڈ، کیوٹ پیٹ ہاؤس، امیزنگ یونیکارن پارٹی، سکورا ڈریم اکیڈمی، تھیفٹ آٹو مافیا اورف اوپن ورلڈ گینگسٹرز شامل ہیں۔
یہ بھی پڑھیے: محبت کے جھانسے میں کروڑوں کا دھوکا، سافٹ ویئر انجینیئر کو لڑکے نے کیسے لوٹا؟ چونکا دینے والے انکشافات
سائبر ماہرین نے صارفین کو مشورہ دیا ہے کہ وہ غیر مصدقہ ایپ اسٹورز سے گیمز یا ایپس ڈاؤن لوڈ کرنے سے گریز کریں اور موبائل سیکیورٹی کو یقینی بنانے کے لیے معتبر اینٹی وائرس اور سسٹم اپڈیٹس کا استعمال کریں۔














