’دھنیا فریج میں اگتا رہتا ہے؟‘، ندا یاسر کے بیان پر صارفین کی ٹرولنگ

منگل 31 مارچ 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

معروف اداکارہ اور ٹی وی میزبان ندا یاسر ایک بار پھر سوشل میڈیا پر زیرِ بحث آ گئی ہیں۔ ایک حالیہ وائرل ویڈیو میں وہ معروف باورچی فضیلہ قاضی کے حوالے سے حیرت کا اظہار کرتی نظر آ رہی ہیں اور پوچھتی ہیں کہ ’فریج میں دھنیا اگتا ہے؟‘۔

فضیلہ قاضی نے حال ہی میں ندا یاسر کے شو میں شرکت کی جہاں اداکارہ نے بتایا کہ انہیں تازہ دھنیا پسند ہے اور اس کے لیے وہ ایک خاص باکس استعمال کرتی ہیں جس میں جالی موجود ہوتی ہے۔ وہ اس باکس میں پانی ڈال کر دھنیا اور پودینہ جڑوں سمیت رکھ دیتی ہیں، جس کی وجہ سے دھنیا تقریباً پندرہ دن تک بالکل فریش رہتا ہے۔

ندا یاسر نے اس بات پر حیرت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ’دھنیا اسی میں اگتا رہتا ہے؟‘ جس پر فضیلہ قاضی نے وضاحت کی کہ دھنیا اس میں نہیں اگتا بلکہ صرف فریش رہتا ہے۔

اس ویڈیو کے بعد سوشل میڈیا صارفین نے ندا یاسر کو مختلف انداز میں ٹرول کرنا شروع کر دیا۔ کچھ صارفین نے کہا کہ ندا اور ان کی باتیں کبھی نہیں بدلیں گی جبکہ دیگر نے طنز کیا کہ ’ندا بونگیاں مار رہی ہیں‘۔

یہ بھی پڑھیں: ندا یاسر نے اپنے بیٹے بالاج کو گندی ویڈیوز کیوں بھیجیں؟حیران کن انکشاف

ایک صارف سامعہ نے سوال اٹھایا کہ ندا یاسر اتنی سیدھی ہیں یا وہ ایسا دکھا رہی ہیں؟ کچھ صارفین نے ندا یاسر کی سائیڈ لیتے ہوئے کہا کہ یہ بھی کہا کہ فضیلہ قاضی کے پندرہ دن کا ذکر سن کر یہ لگتا ہے کہ دھنیا واقعی اگتا رہتا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

          کپتانی کا خبط: سیاست سے کھیل تک

64 سال کی عمر میں بھی ٹام کروز اتنے فِٹ کیسے ہیں؟ اداکار نے اپنی فٹنس کا راز بتا دیا

امریکی بحری ناکہ بندی دوبارہ نافذ، ایران میں متعدد فوجی اہداف پر حملے

پاک فوج ملک کے لیے جانوں کا نذرانہ پیش کر رہی ہے، مولانا کا بیان انتہائی غیر ذمہ دارانہ ہے، پشاور کے شہری

شمالی پہاڑی علاقوں میں بارشوں کی پیشگوئی، گلیشیئر پگھلنے اور سیلاب کا خدشہ، متعدد سڑکیں بند

ویڈیو

پاک فوج ملک کے لیے جانوں کا نذرانہ پیش کر رہی ہے، مولانا کا بیان انتہائی غیر ذمہ دارانہ ہے، پشاور کے شہری

ایم کیو ایم کے دھڑے آمنے سامنے، شہری سندھ کے حقوق کی تحریک یا اقتدار کی نئی جنگ؟

خوبصورت پنجاب: گوجرانوالہ کے ایمن آباد بازار کی اپ گریڈیشن مکمل

کالم / تجزیہ

          کپتانی کا خبط: سیاست سے کھیل تک

طوفانی بولنگ اور ماجد خان کی دلیری

پانی کی بڑھتی قلت ایک مربوط منصوبہ بندی کی متقاضی