ٹک ٹاکر ثنا یوسف قتل کیس: سماعت 6 اپریل تک ملتوی

منگل 31 مارچ 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

اسلام آباد کی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس میں ٹک ٹاکر ثنا یوسف کے قتل کیس کی سماعت 6 اپریل تک ملتوی کردی۔

یہ بھی پڑھیں: اسلام آباد ہائیکورٹ کا بڑا فیصلہ: ٹک ٹاکر ثنا یوسف قتل کیس میں ملزم کی درخواست مسترد

منگل کو ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج محمد افضل مجوکہ نے کیس کی سماعت کی جس میں سرکاری وکیل راجہ نوید حسین عدالت میں پیش ہوئے۔ تاہم ہائیکورٹ میں کیس زیر سماعت ہونے کے باعث مزید گواہان پر جرح نہ ہو سکی۔

عدالت نے ریمارکس دیے کہ اگر ہائیکورٹ کی جانب سے ٹرائل کے حوالے سے کوئی حکم جاری کیا گیا ہے تو اسے پیر تک پیش کیا جائے۔

بعد ازاں عدالت نے کیس کی مزید سماعت 6 اپریل تک ملتوی کر دی۔

مزید پڑھیے: ٹک ٹاکر ثنا یوسف قتل کیس میں اہم پیشرفت سامنے آگئی

یاد رہے کہ گزشتہ برس 2 جون کو اسلام آباد میں 17 سالہ سوشل میڈیا انفلوئنسر ثنا یوسف کو ان کے گھر میں فائرنگ کرکے قتل کردیا گیا تھا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

معروف دوا صرف ایک بیماری تک محدود نہیں، تحقیق میں حیران کن طبی فائدہ سامنے آگیا

نئے انتظامی یونٹس وقت کی ضرورت، ہم مطالبہ نہیں بلکہ تجویز کی حمایت کر رہے ہیں، مصطفیٰ کمال

پیٹرولیم لیوی کے خلاف جماعت اسلامی کے کراچی، لاہور اور پشاور میں دھرنے

آزاد کشمیر کی مخصوص نشستوں پر پولنگ 24 اگست کو، امیدواروں کے نام بھی سامنے آگئے

نئے انتظامی یونٹس سے گورننس بہتر ہوسکتی ہے، ایس ڈی پی آئی کے قومی مباحثے میں ماہرین کی رائے

ویڈیو

نئے انتظامی یونٹس سے گورننس بہتر ہوسکتی ہے، ایس ڈی پی آئی کے قومی مباحثے میں ماہرین کی رائے

اسلام ماخا چیف کی ’یو ایف سی‘ فائٹ میں مسلسل 17 ویں فتح، نیا عالمی ریکارڈ بھی قائم کردیا

ایران کا ہرمز کھولنے سے قبل امریکا سے معاہدے کی پاسداری کا مطالبہ، خطے میں کشیدگی بڑھ گئی

کالم / تجزیہ

انکار کا اعزاز

چربیلی آگ پر چل کر سچائی ثابت کرنا

مایوس ہونے سے پہلے یہ حساب کتاب بھی کر لیں