اے آئی پر مبنی اینڈرائیڈ میلویئر اشتہارات اور اسکرین ہائی جیک کرنے لگا

جمعہ 23 جنوری 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

سائبر سیکیورٹی ماہرین نے ایک نئے اور خطرناک اینڈرائیڈ میلویئر کا انکشاف کیا ہے جو مصنوعی ذہانت کی مدد سے اشتہارات میں فراڈ کرنے کے ساتھ ساتھ صارفین کی موبائل اسکرین تک غیر قانونی رسائی حاصل کر سکتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: واٹس ایپ ہیکنگ اور سائبر فراڈ سے بچاؤ، پی ٹی اے کی صارفین کو ہشیار رہنے کی ہدایت

سیکیورٹی محققین کے مطابق یہ میلویئر کئی موبائل گیمز میں چھپا ہوا پایا گیا ہے جو غیر سرکاری ایپ اسٹورز کے ذریعے پھیلائے جا رہے تھے جبکہ بعض کیسز میں یہ شیاؤمی کے ’گیٹ ایپس‘ اسٹور میں بھی موجود تھا۔

سائبر سیکیورٹی کمپنی ڈاکٹر ویب کے محققین کا کہنا ہے کہ یہ میلویئر گوگل کی اوپن سورس لائبریری استعمال کرتے ہوئے تیار کیے گئے مشین لرننگ ماڈلز پر کام کرتا ہے۔

اشتہارات میں فراڈ کا طریقہ کار

اس میلویئر کا بنیادی مقصد بغیر کسی صارف مداخلت کے ایپس میں موجود اشتہارات کے ساتھ خودکار طور پر تعامل کرنا ہے جسے کلک جیکنگ کہا جاتا ہے۔ اس طریقے سے اشتہارات پر جعلی کلکس کی تعداد بڑھا کر اشتہاری آمدن میں غیر قانونی اضافہ کیا جاتا ہے۔

اے آئی میلویئر کیسے کام کرتا ہے؟

ماہرین کے مطابق یہ میلویئر اسکرین پر نظر آنے والے مواد کا تجزیہ کرتا ہے اور یہ فیصلہ کرتا ہے کہ اشتہار ظاہر ہونے کی صورت میں کس طرح ردعمل دینا ہے۔

مزید پڑھیے: پاکستان میں موبائل ہیکنگ کی بڑی کارروائی، اپنے موبائل کو کیسے محفوظ بنایا جاسکتا ہے؟

اس صلاحیت کے باعث یہ میلویئر مختلف اقسام کے اشتہارات کے ساتھ مطابقت پیدا کر لیتا ہے اور روایتی سیکیورٹی نظاموں سے بچ نکلتا ہے۔

کچھ صورتوں میں یہ میلویئر پوشیدہ یا ’فینٹم‘ موڈ میں کام کرتا ہے جہاں نظر نہ آنے والی ونڈوز کے ذریعے خودکار طور پر براؤزر میں اشتہارات پر کلکس کیے جاتے ہیں۔

اسکرین پر مکمل کنٹرول کا خدشہ

تحقیق کے مطابق اگر خودکار نظام ناکام ہو جائے تو انسانی آپریٹرز متاثرہ ڈیوائس کو ریموٹ کنٹرول کے ذریعے سنبھال سکتے ہیں۔

مزید پڑھیں: واٹس ایپ ہیکنگ سے وائس کلوننگ تک، آن لائن فراڈ کے نت نئے طریقے

اس عمل میں ہیکرز اسکرین پر اسکرول کرنے، ٹیپ کرنے اور دیگر سرگرمیاں انجام دینے کی صلاحیت رکھتے ہیں جسے سگنلنگ تکنیک کہا جاتا ہے۔

متاثرہ گیمز کی تفصیل

متاثرہ گیمز میں شامل ہیں کرئیشن میجک ورلڈ، کیوٹ پیٹ ہاؤس، امیزنگ یونیکارن پارٹی، سکورا ڈریم اکیڈمی، تھیفٹ آٹو مافیا اورف اوپن ورلڈ گینگسٹرز شامل ہیں۔

یہ بھی پڑھیے: محبت کے جھانسے میں کروڑوں کا دھوکا، سافٹ ویئر انجینیئر کو لڑکے نے کیسے لوٹا؟ چونکا دینے والے انکشافات

سائبر ماہرین نے صارفین کو مشورہ دیا ہے کہ وہ غیر مصدقہ ایپ اسٹورز سے گیمز یا ایپس ڈاؤن لوڈ کرنے سے گریز کریں اور موبائل سیکیورٹی کو یقینی بنانے کے لیے معتبر اینٹی وائرس اور سسٹم اپڈیٹس کا استعمال کریں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

عید الاضحیٰ پر شدید گرمی کا امکان: محکمہ موسمیات نے 25 سے 31 مئی تک ملک گیر ہیٹ ویو کی پیشگوئی کردی

آسمان پر نایاب منظر: مشتری، زہرہ اور عطارد ایک قطار میں نظر آئیں گے

بڑی شخصیت کی ایران میں انٹری، ایران امریکا ڈیل کا مسودہ تیار، فائنل راؤنڈ پاکستان میں، اسرائیل کو منہ کی کھانا پڑی

بلاول بھٹو سے وزیراعظم آزاد کشمیر کی ملاقات، ترقیاتی امور اور سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال

بنگلہ دیش کا شیخ حسینہ کی واپسی کے لیے قانونی راستہ اختیار کرنے کا اعلان

ویڈیو

بڑی شخصیت کی ایران میں انٹری، ایران امریکا ڈیل کا مسودہ تیار، فائنل راؤنڈ پاکستان میں، اسرائیل کو منہ کی کھانا پڑی

پاکستان ٹی وی کا خصوصی دستاویزی پروگرام ’بھارت کی ساکھ داؤ پر، پاکستانی بیانیے کی فتح‘، سچائی کی ایک لازوال کہانی‘

پاک چین دوستی کا جشن، پاکستانی قیادت کا سی پیک اور اسٹریٹجک شراکت داری کو مزید وسعت دینے پر زور

کالم / تجزیہ

عورت اور مرد کی کشمکش

کامیابی کی سب سے بڑی غلط فہمی

سندھ طاس: ثالثی عدالت کے فیصلے کے بعد کیا ہو گا؟