دنیا کی سب سے زیادہ معاوضہ لینے والی خاتون فٹبالر کون ہیں؟

جمعہ 23 جنوری 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

امریکی خاتون فٹبال اسٹار ٹرینیٹی روڈمین 2026 میں دنیا کی سب سے زیادہ معاوضہ لینے والی خاتون فٹبالر بن گئیں۔

یہ بھی پڑھیں: کیا عظیم فٹبالر رونالڈو فلمی دنیا میں قدم رکھنے والے ہیں؟

بی بی سی اسپورٹس کے مطابق ٹرینیٹی نے واشنگٹن اسپرٹ کے ساتھ ایک تاریخی معاہدہ طے کر کے یہ اعزاز حاصل کیا۔

این بی اے کے سابق اسٹار ڈینس روڈمین کی صاحبزادی ٹرینیٹی روڈمین نے واشنگٹن اسپرٹ کے ساتھ 3 سالہ معاہدہ کیا ہے جس کے تحت انہیں بونس سمیت سالانہ تقریباً 20 لاکھ ڈالر (15 لاکھ پاؤنڈ) ادا کیے جائیں گے۔

یہ معاہدہ 22 جنوری کو ایک خصوصی پریس کانفرنس میں کیا گیا جو انہیں 2028 تک کلب سے وابستہ رکھے گا۔

مزید پڑھیے: ریٹائرمنٹ کے بعد لیونل میسی کیا کرنا پسند کریں گے؟ فٹبالر نے خود بتادیا

23 سالہ ٹرینیٹی روڈمین اس سے قبل فری ایجنٹ تھیں کیونکہ واشنگٹن اسپرٹ کے ساتھ ان کا پچھلا معاہدہ 31 دسمبر کو ختم ہو گیا تھا۔

نیا قانون، نیا ریکارڈ

سنہ2025  تک نیشنل ویمنز ساکر لیگ میں ہر ٹیم کے لیے مجموعی تنخواہوں کی حد 35 لاکھ ڈالر مقرر تھی۔ تاہم دسمبر میں منظور ہونے والے نئے قانون ’ہائی امپیکٹ پلیئر‘ کے تحت کلبوں کو مخصوص معیار پر پورا اترنے والے اسٹار کھلاڑیوں پر اضافی 10 لاکھ ڈالر خرچ کرنے کی اجازت دی گئی جس سے یہ ریکارڈ معاہدہ ممکن ہوا۔

معاہدے پر دستخط کے بعد ٹرینیٹی روڈمین نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ یہ ناقابل یقین محسوس ہو رہا ہے اور میں بہت خوش اور شکر گزار ہوں۔

انہوں نے مزید کہا کہ یہ ایک تاریخی گیم چینجنگ لمحہ ہے جسے الفاظ میں بیان کرنا مشکل ہے۔

مزید پڑھیں: 2026 میں کھیلوں کے بڑے عالمی مقابلے، فٹبال ورلڈ کپ، ومبلڈن اور دیگر اہم ایونٹس

آئیتانا بونماتی۔

واشنگٹن اسپرٹ کی مالک مشیل کانگ نے بھی کھلاڑی کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ ٹرینیٹی ایک نسل کی نمائندہ کھلاڑی ہیں اور سب سے بڑھ کر وہ اس کلب اور خواتین فٹبال کے مستقبل کی علامت ہیں۔

اس تاریخی معاہدے سے قبل اسپین کے کلب بارسلونا کی مڈفیلڈر آئیتانا بونماتی دنیا کی سب سے زیادہ کمائی کرنے والی خاتون فٹبالر تھیں۔

ٹرینیٹی روڈمین کون ہیں؟

ٹرینیٹی روڈمین کی پیدائش کیلیفورنیا میں ہوئیں۔ وہ سابق پروفیشنل باسکٹ بال کھلاڑی ڈینس روڈمین اور مشیل موئر کی بیٹی ہیں۔

انہوں نے سنہ 2021 میں محض 19 سال کی عمر میں ہائی اسکول سے سیدھا واشنگٹن اسپرٹ جوائن کیا۔ اس کے بعد سے وہ ٹیم کی کامیابی میں اہم کردار ادا کرتی آ رہی ہیں۔

ٹرینیٹی اپنے والد ڈینس روڈمین کے ہمراہ۔

انہوں نے سنہ 2021 میں واشنگٹن اسپرٹ کو  این ڈبلیو ایس ایل چیمپیئن شپ جتوانے میں کلیدی کردار ادا کیا جبکہ ٹیم سال 2024 اور سال 2025 میں رنر اپ رہی۔

ٹرینیٹی روڈمین کو سنہ 2021 میں یو ایس ساکر کی ینگ فیمیل پلیئر آف دی ایئر بھی قرار دیا گیا۔

یہ بھی پڑھیے: 2026 ورلڈ کپ سے پہلے ہی سعودی عرب فٹبال کی دنیا کی سپر پاور بن گیا

انہوں نے سنہ 2022 میں امریکی ویمنز نیشنل فٹبال ٹیم کے لیے سینئر ڈیبیو کیا اور اب تک امریکا کی جانب سے 47 میچز کھیل چکی ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

پی ٹی آئی کا لیاقت باغ میں جلسہ ملتوی کرنے کا اعلان

غیرملکی وفود کی آمدورفت، اسلام آباد پولیس کی عوام کے لیے اہم ہدایات جاری

امریکا اور ایران کے وفود جمعے کو پاکستان آرہے ہیں، اللہ کو منظور ہوا تو جنگ کے شعلے ہمیشہ کے لیے بجھ جائیں گے، وزیراعظم

امریکا ایران کے ساتھ قریبی تعاون کرے گا، معاہدے کے کئی نکات طے پاچکے، ڈونلڈ ٹرمپ

جو کوئی نہ کر سکا پاکستان نے کر دکھایا، بھارت میں صف ماتم

ویڈیو

جو کوئی نہ کر سکا پاکستان نے کر دکھایا، بھارت میں صف ماتم

پاکستان کی عالمی سطح پر پذیرائی، گرین پاسپورٹ کو دنیا بھر میں عزت مل گئی

امریکا ایران جنگ بندی: پاکستان کی سفارتکاری پر اسلام آباد کے عوام کیا کہتے ہیں؟

کالم / تجزیہ

نوبل امن انعام تو بنتا ہے

پاکستان نے جنگ بندی کیسے کرائی؟ کیا، کیسے اور کیونکر ممکن ہوا؟

فیصلہ کن موڑ: امن جیتے گا یا کشیدگی؟