عمران خان پہلے قوم، فوج اور شہدا سے معافی مانگیں پھر ہی مذاکرات ہوں گے، احسن اقبال

اتوار 28 مئی 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وفاقی وزیر منصوبہ بندی و ترقی احسن اقبال نے مذاکرات کو مشروط قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان پہلے قوم، فوج اور شہدا سے معافی مانگیں پھر ہی مذاکرات ہوں گے۔

احسن اقبال نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان 9 مئی کے سانحے سے بچنے کے لیے مذاکرات کے ذریعے این آر او لینا چاہتے ہیں۔

واضح رہے کہ عمران خان نے حکومت سے مذاکرات کے لیے 7 رکنی کمیٹی کا اعلان کر دیا ہے، جس میں پی ٹی آئی کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی، پرویز خٹک، اسد قیصر، حلیم عادل شیخ، عون عباس بپی، مراد سعید اور حماد اظہر شامل ہیں۔

مذاکرات کی گیند حکومت کے کورٹ میں ہے، حماد اظہر

ایک نجی ٹی وی چینل سے بات کرتے ہوئے پاکستان تحریک انصاف کے سینیئر رہنما حماد اظہر نے کہا ہے کہ اگر حکومت مذاکرات کرے تو عمران خان بھی تیار ہيں، 9 مئی کی صورتِ حال کے بعد الیکشن کے لیے مذاکرات کی گیند حکومت کے کورٹ میں ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

ڈیجیٹل دنیا میں مسٹر بِیسٹ کا راج، 50 کروڑ سبسکرائبرز کا سنگِ میل عبور

اسرائیلی حملے کے باعث امریکا ایران معاہدے پر دستخط کی تقریب اب کچھ گھنٹوں بعد ہوگی، ڈونلڈ ٹرمپ

پاکستان میں پہلی بار چینی ڈریگن بوٹ فیسٹیول، دریائے کابل پر پاک چین دوستی کا تاریخی جشن

مخصوص سیاسی جماعت سے وابستہ ٹرول اکاؤنٹس اشتعال پھیلا رہے ہیں، وزیراعظم آزاد کشمیر

میرے محکمے میں 20 ارب سے زیادہ کی کرپشن ہوئی، بدعنوان عناصر کو سزا دلانا چاہتے ہیں، سعید غنی

ویڈیو

مشکل معاشی حالات میں حکومت نے بہترین بجٹ پیش کیا، اسلام آباد کے شہریوں کی رائے

امریکا ایران ڈیل فائنل، پاکستان کو اس سے کیا فائدہ ہوگا؟

وزیراعظم شہباز شریف کی چارٹر آف اکانومی اور چارٹر آف ڈیموکریسی کے لیے اپوزیشن کو دوبارہ مذاکرات کی دعوت

کالم / تجزیہ

سرحدوں سے ماورا یاری: سید بابر علی اور ہرچرن سنگھ

سعودی عرب اور پاکستان ایک دوسرے کے لیے کیوں اہم ہیں؟

ہارڈ اسٹیٹ: گزارا کرنا سیکھیں