غزہ امن بورڈ میں شمولیت سے پاکستان نے فلسطینیوں کے مؤقف کا حق ادا کیا، طلال چوہدری

جمعہ 23 جنوری 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری نے کہا ہے کہ وزیراعظم فلسطینی عوام کے مؤقف کی مکمل حمایت کرتے ہیں اور فلسطین میں پائیدار امن کے قیام کے لیے عالمی سطح پر مؤثر کردار ادا کرنے کے لیے پرعزم ہیں، غزہ امن بورڈ میں شمولیت سے پاکستان نے فلسطینیوں کے مؤقف کا حق ادا کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: وزیراعظم شہباز شریف اور صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے غزہ بورڈ آف پیس کے چارٹر پر دستخط کر دیے

نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے طلال چوہدری نے کہا کہ فلسطینی عوام اس وقت شدید مشکلات کا شکار ہیں جبکہ اسرائیلی جارحیت میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان نہ صرف فلسطینیوں کے ساتھ کھڑا ہے بلکہ عالمی برادری میں بھی اس مسئلے پر ایک مضبوط آواز کے طور پر اپنا کردار ادا کر رہا ہے، پاکستان نے فلسطینیوں کے مؤقف کا حق ادا کیا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ غزہ میں جاری صورتحال کے تناظر میں کئی اسلامی ممالک نے ڈونلڈ ٹرمپ کے پیش کردہ امن بورڈ میں شمولیت اختیار کی ہے، جس کا مقصد خطے میں جنگ بندی اور امن کے امکانات کو آگے بڑھانا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: وزیراعظم وطن واپسی پر غزہ امن بورڈ میں پاکستان کی شمولیت کے حوالے سے پارلیمنٹ کو اعتماد میں لیں گے، رانا ثنااللہ

وزیر مملکت داخلہ کے مطابق پاکستان فلسطینی عوام کے حقوق کے تحفظ اور مسئلہ فلسطین کے منصفانہ حل کے لیے سفارتی اور اخلاقی حمایت جاری رکھے گا، جبکہ عالمی سطح پر امن کی کوششوں میں فعال کردار ادا کیا جاتا رہے گا۔

دوسری جانب وزیراعظم شہباز شریف کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثنااللہ نے کہا ہے کہ وزیراعظم وطن واپسی پر غزہ امن بورڈ میں پاکستان کی شمولیت کے حوالے سے پارلیمنٹ کو اعتماد میں لیں گے۔

رانا ثنااللہ کا کہنا ہے کہ ان کا کہنا تھا کہ فلسطین کے بہادر لوگوں نے اتنا ظلم برداشت کر کے اپنا وجود برقرار رکھا، فلسطینیوں پر بارود برسایا جا رہا تھا، 8 اسلامی ممالک نے جنگ بندی کے لیے کوشش کی، پاکستان بھی اس میں شامل تھا، پاکستان کو شامل ہونا بھی چاہیے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp