امریکا کی جانب سے کوئی بھی حملہ ‘مکمل جنگ’ تصور ہوگا، ایران کا انتباہ

ہفتہ 24 جنوری 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

ایران کے ایک سینیئر عہدیدارنے بتایا ہے کہ امریکا کے کسی بھی حملے کو مکمل جنگ کے مترادف سمجھا جائے گا، ان کا یہ بیان ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب امریکا کی فوجی ائیرکرافٹ کیریئر اسٹریک گروپ اور دیگر فوجی اثاثے آنے والے دنوں میں مشرق وسطیٰ میں پہنچ رہے ہیں۔

سینیئر ایرانی عہدیدار نے، جن کا نام ظاہر نہیں کیا گیا، کہا کہ ہم امید کرتے ہیں کہ یہ فوجی بڑھوتری حقیقی تصادم کے لیے نہیں ہے، لیکن ہماری فوج بدترین صورتحال کے لیے تیار ہے، اسی لیے ایران میں سب کچھ ہائی الرٹ پر ہے۔

یہ بھی پڑھیے: ایران امریکا کشیدگی میں اضافہ، پاکستان کا ضبط، ذمہ داری اور مذاکرات پر زور

انہوں نے مزید کہا کہ اس بار ہم کسی بھی حملے چاہے محدود ہو، غیر محدود، سرجیکل یا کسی بھی قسم کا کو مکمل جنگ کے طور پر شمار کریں گے اور سب سے سخت طریقے سے جواب دیں گے۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے جمعرات کو کہا تھا کہ امریکہ کا ‘آرمادا’ ایران کی طرف جا رہا ہے، لیکن امید ہے کہ اسے استعمال نہ کرنا پڑے، جبکہ ایران کو مظاہرین کے قتل یا نیوکلیئر پروگرام دوبارہ شروع کرنے سے روکنے کی تنبیہ بھی دی۔

یہ بھی پڑھیے: ’ایران کو مکمل تباہ کردیا جائےگا‘، صدر ٹرمپ کی تہران کو سنگین نتائج کی دھمکی

ایرانی عہدیدار نے کہا کہ  اگر امریکی ایران کی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کی خلاف ورزی کریں گے، تو ہم جواب دیں گے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

قیمتوں میں کمی کا سلسلہ جاری، پیٹرول روپے 59پیسے، ڈیزل 4روپے 25پیسے فی لیٹر سستا

ہالی ووڈ نے مسترد کیا تو سلویسٹر اسٹالون نے اپنا راستہ خود بنالیا، فلم ’راکی‘ کی تخلیق کی حیران کن کہانی

کائنات کا بڑا سائنسی معمہ: ہم کبھی اپنے ہمشکل اینٹی میٹر سے مل گئے تو کیا ہوگا، یہ آخر ہے کیا؟

کینیڈا کا بے گھر افراد کا مسئلہ ختم کرنے کا عزم، بجٹ 2026 میں 17.8 ارب ڈالر کے فنڈز مختص

پشاور میں نادرا کے اسسٹنٹ ڈائریکٹر فہد خان کے قتل کیس میں اہم پیشرفت، 2 مشتبہ ملزمان کی شناخت

ویڈیو

انتخابی اصلاحات کے لیے 30 رکنی کمیٹی، کیا پی ٹی آئی شامل ہوگی؟

سڑکیں بنیں یا نہیں؟ ایک ارب 32 کروڑ کے اسکینڈل کی تحقیقات شروع

ناراضی ختم کرنے اور رشتے بچانے کا آسان طریقہ

کالم / تجزیہ

امریکی الیکشن جو ریفرنڈم بن گیا

تحریک انصاف، جے یو آئی اور جماعت اسلامی: ایک سماجی مطالعہ

نئے صوبے کس کی اجارہ داری توڑیں گے؟