سانحہ گل پلازہ: نویں روز بھی ملبے سے انسانی باقیات برآمد، ڈی این اے سے 15 افراد کی شناخت

اتوار 25 جنوری 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

سانحہ گل پلازہ میں ریسکیو اور سرچ آپریشن نویں روز میں داخل ہو چکا ہے، جہاں ملبہ ہٹانے کے دوران تیسرے فلور سے مزید انسانی باقیات برآمد ہوئی ہیں۔ ریسکیو اہلکاروں کا کہنا ہے کہ عمارت کے مختلف حصوں میں تاحال تلاش کا عمل جاری ہے۔

یہ بھی پڑھیں:گل پلازہ آتشزدگی کی ایف آئی آر درج، واقعہ ’غفلت اور لاپرواہی کا نتیجہ‘ قرار

میڈیا رپورٹ کے مطابق برآمد ہونے والی انسانی باقیات کو شناخت کے عمل کے لیے ڈی این اے ٹیسٹ کی غرض سے سول اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے، جہاں قانونی کارروائی مکمل کی جا رہی ہے۔

پولیس سرجن ڈاکٹر سُمعیہ طارق نے بتایا ہے کہ اب تک مجموعی طور پر 71 لاشیں اور انسانی اعضا اسپتال لائے جا چکے ہیں۔ ان کے مطابق 22 جاں بحق افراد کی شناخت مکمل ہو چکی ہے، جن میں سے 6 لاشیں ظاہری شناخت کے قابل تھیں جبکہ 15 افراد کی شناخت ڈی این اے رپورٹس کے ذریعے ممکن ہوئی۔

ڈاکٹر سُمعیہ طارق کے مطابق ایک متاثرہ شخص کی شناخت قومی شناختی کارڈ کی مدد سے کی گئی ہے، جب کہ دیگر لاشوں کی شناخت کے لیے لواحقین کے نمونے حاصل کیے جا رہے ہیں۔

دوسری جانب پولیس حکام کا کہنا ہے کہ سانحہ گل پلازہ کا مقدمہ سرکاری مدعیت میں درج کر لیا گیا ہے۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق یہ مقدمہ نبی بخش تھانے میں نامعلوم افراد کے خلاف درج کیا گیا ہے، جس میں غفلت اور لاپروائی کی دفعات شامل کی گئی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:گل پلازہ کا ’قبرستان‘ جہاں 1200 دکانوں کا ملبہ جمع کیا جا رہا ہے

پولیس کے مطابق واقعے کی مکمل تحقیقات جاری ہیں اور ذمہ داروں کے تعین کے بعد مزید قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

ملک کے بالائی علاقوں میں بارش کا امکان، بیشتر علاقوں میں گرمی اور حبس برقرار

امریکا اور ایران میں نئی کشیدگی، برینٹ خام تیل 80 ڈالر فی بیرل سے تجاوز کر گیا

افغانستان: خواتین پر کریک ڈاؤن، سرکاری لباس ضابطے کی خلاف ورزی کے الزام میں درجنوں گرفتار

بلوچستان میں ڈیجیٹل گورننس کا فروغ، ای ڈومیسائل نظام کا آغاز

پاکستان کی آئی ٹی برآمدات نے نئی تاریخ رقم کر دی، پہلی بار 4.5 ارب ڈالر کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئیں

ویڈیو

خوبصورت پنجاب: گوجرانوالہ کے ایمن آباد بازار کی اپ گریڈیشن مکمل

ممنون حسین نے دور صدارت میں اردو، سی پیک کے قومی بیانیے اور کفایت شعاری کو فروغ دیا، ڈاکٹر فاروق عادل

وی ایکسکلوسیو: ایران امریکا جنگ بندی میں پاکستان اور قطر کی ثالثی اب بھی کلیدی حیثیت رکھتی ہے، اعزاز چوہدری

کالم / تجزیہ

بلوچستان: پری ٹیررازم ، ٹیررازم اور پوسٹ ٹیررازم

برداشت کی بھی حد ہوتی ہے

میسی کے گول سے 45 برس بعد کھلنے والا سفارتخانہ