’دل والے دلہنیا لے جائیں گے‘ کے 30 سال، شاہ رخ خان اور کاجول کے کرداروں کا مجسمہ لندن میں نصب

جمعہ 5 دسمبر 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

بالی ووڈ کے سپر اسٹار شاہ رخ خان اور کاجول نے مشہور رومانوی فلم دل والے دلہنیا لے جائیں گے کے 30 سالہ جشن کے موقع پر لندن کے معروف لیکسٹر اسکوائر میں راج اور سمیرن کے لائف سائز مجسمے کا افتتاح کیا۔

کاجول نے اس موقع پر نیلے رنگ کی خوبصورت ساڑھی زیب تن کی جبکہ شاہ رخ خان نے کلاسک بلیک سوٹ میں شرکت کی۔ تقریب کی تصاویر اور ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئیں جس میں دونوں اداکار اپنے مجسمے کے سامنے فلم کے مشہور انداز میں کھڑے نظر آئے۔

یہ بھی پڑھیں: ’مجھ پر پابندی لگواؤ گی؟‘ شادی کی تقریب میں دلچسپ مطالبے پر شاہ رخ خان کا ردعمل وائرل

اس موقع پر شاہ رخ خان کا کہنا تھا کہ دل والے دلہنیا کو ریلیز ہوئے 30 برس ہوگئے مگر ایسا لگتا ہے کہ یہ فلم کل ہی ریلیز ہوئی ہے اور یہ نا قابل یقین ہے کہ لوگ اس سے آج بھی اتنی ہی محبت کرتے ہیں۔

انہوں نے  اپنا فلمی ڈائیلاگ بھی دہرایا کہ بڑے بڑے دیشوں میں ایسی چھوٹی چھوٹی باتیں ہوتی رہتی ہیں سینیورٹا۔ شاہ رخ خان نے مزید کہا کہ برطانیہ کے تمام لوگوں کا دلی شکریہ جنہوں نے یہ ممکن بنایا۔

یاد رہے کہ دل والے دلہنیا لے جائیں گے 1995 میں ریلیز ہوئی تھی اور 102.5 کروڑ روپے کی کمائی کر کے اس سال کی سب سے زیادہ کمائی کرنے والی بھارتی فلم کا اعزاز حاصل کیا تھا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

’روز 1300 بچے مر رہے ہیں، اگلے بچے کو مرنے سے بچائیں‘، وزیر صحت کا قومی اسمبلی میں جذباتی خطاب

کیرولین لیویٹ کا وائٹ ہاؤس میں آخری دن بچوں کے نام، بریفنگ روم میں جذباتی لمحات

کیا پاکستان چین سے دور ہوسکتا ہے؟ شبر زیدی کی پرانی ویڈیو کو تجزیہ کاروں نے مسترد کردیا

پمز سانحہ: وزیر صحت مصطفیٰ کمال کا استعفیٰ وزیراعظم کو پیش، فرانزک رپورٹ کا انتظار

متنازع ٹیلی کام ترمیمی بل واپس لینے کا فیصلہ، اب کیا ہوگا؟

ویڈیو

دفاعی تعاون کے بعد پاک سعودی اقتصادی و زرعی شراکت داری مضبوط بنانے پر اتفاق، ٹیکنالوجی، پانی اور زرعی تجارت میں تعاون بڑھانے کا فیصلہ

پمز آتشزدگی: جدید فائر سیفٹی نظام ہوتا تو اتنا بڑا سانحہ نہ ہوتا

بیرسٹر سیف کا عمران خان سے رابطہ بحال، علی امین گنڈاپور عرصے بعد متحرک ہوگئے، سہیل آفریدی سے بھی دوریاں ختم

کالم / تجزیہ

کیا امریکا ہر جنگ جیت سکتا ہے؟

جب فیصلے خوف کے تابع ہوجائیں

عام آدمی کے بیٹوں کا نوحہ