امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کینیڈا پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ کینیڈا خود کو منظم طریقے سے تباہ کررہا ہے، چین کامیابی سےعظیم کینیڈا پر قبضہ کررہا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: صدر مادورو کی گرفتاری کے وقت کونسا خفیہ امریکی ہتھیار استعمال ہوا؟ ڈونلڈ ٹرمپ نے تفصیل بتا دی
ٹرمپ نے ٹروتھ سوشل پر لکھا کہ کینیڈا کے تمام کاروبار امریکا منتقل ہو رہے ہیں اور وہ چاہتے تھے کہ کینیڈا زندہ رہے اور ترقی کرے۔
انہوں نے مزید کہا کہ چین کامیابی سےعظیم کینیڈا پر قبضہ کر رہا ہے اور وہ اسے دیکھ کر افسردہ ہیں۔
ٹرمپ نے طنزیہ انداز میں کہا کہ انہیں امید ہے کہ چین آئس ہاکی کو چھوڑ دے گا۔
کینیڈا کے وزیراعظم مارک کارنی نے اس پر واضح کیا ہے کہ کینیڈا چین کے ساتھ آزاد تجارت کا خواہاں ہے۔
یہ بھی پڑھیں: امریکا کی نئی دفاعی حکمت عملی: سرحدوں کی حفاظت اور چین کو محدود کرنے کا منصوبہ
اس سے قبل ڈونلڈ ٹرمپ نے ہفتے کو کینیڈین مصنوعات پر ٹیکس لگانے کی دھمکی دی تھی۔













