سیشن کورٹ لاہور نے جوئے کی ایپ کی پروموشن کے مقدمے میں ٹک ٹاکرز رجب بٹ اور ندیم مبارک عرف نانی والا کی عبوری ضمانت میں توسیع کر دی۔
عدالت نے ملزمان کی ضمانت 16 فروری تک برقرار رکھنے کا حکم دیا۔
یہ بھی پڑھیں: ڈکی بھائی کی طرح ’بگ برادر ‘کی مدد ملی؟ رجب بٹ بول اٹھے
میڈیا رپورٹس کے مطابق، ایڈیشنل سیشن جج منصور احمد قریشی نے کیس کی سماعت کی۔
رجب بٹ اور ندیم مبارک کی عبوری ضمانت میں 16 فروری تک توسیع کر دی گئی
جوئے ایپ کی پروموشن کے مقدمے میں ٹک ٹاکرز کی عبوری ضمانت کی درخواستوں پر سماعت pic.twitter.com/zvnczOrmax
— ☻⃝༅ᥫ᭡نصرﷲ بن شریف (@BlueSta10214505) January 26, 2026
ملزمان عبوری ضمانت کی میعاد ختم ہونے پر عدالت میں پیش ہوئے اور اپنی حاضری مکمل کروائی۔
سماعت کے دوران نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی نے مقدمے کا ریکارڈ عدالت میں جمع کروایا۔
مزید پڑھیں: ’مجھے ندیم نانی والا پسند آگیا ہے‘، شیر افضل مروت کی ویڈیو وائرل
تفتیشی افسر نے عدالت کو آگاہ کیا کہ تفتیش مکمل نہیں ہو سکی اور مزید وقت درکار ہے۔
عدالت نے تفتیشی افسر کو ریکارڈ جمع کروانے کی مہلت دیتے ہوئے ملزمان کی ضمانت میں توسیع کر دی گئی۔
مزید پڑھیں:جوئے کی تشہیر کا معاملہ، رجب بٹ کو نوٹس مل گیا، یوٹیوبر کا ردعمل بھی سامنے آگیا
واضح رہے کہ این سی سی آئی اے نے رجب بٹ اور ندیم نانی والا کے خلاف جوئے ایپ کی پروموشن کے الزامات پر مقدمہ درج کیا تھا۔
مقدمے سے متعلق تفتیش میں تاحال پیش رفت نہ ہونے پر جس کی روشنی میں عدالت نے ملزمان کی عبوری ضمانت برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا۔













