اقرار الحسن کی تیسری اہلیہ عروسہ خان کے لاکھوں کے کپڑے اور جوتے، حیران کن قیمت بھی بتادی

پیر 26 جنوری 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

معروف صحافی اور ٹی وی میزبان اقرار الحسن کی تیسری اہلیہ عروسہ اقرار کا حال ہی میں پیسے کا دکھاوا کرنے پر سوشل میڈیا پر تنقید کا سامنا کرنا پڑا۔

 گزشتہ دنوں عروسہ خان کو لاہور میں شاپنگ کرتے ہوئے دیکھا گیا جہاں ایک ڈیجیٹل کریئیٹر نے ان سے لباس اور زیورات کی قیمتوں کے بارے میں سوال کیا۔ عروسہ خان نےان کی تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ ’میں اس وقت اس لیے بہت خوشحال ہوں کیونکہ میرے پاس اقرار الحسن کے کارڈز ہیں۔ میرا لاکٹ 6 لاکھ 50 ہزار روپے کا ہے جو اقرار کی طرف سے تحفے میں دیا گیا اور اس پر دونوں کے نام لکھے ہیں‘۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Sana Amjad (@iamsanamjad)

عروسہ نے بتایا کہ میرا کوٹ احسن طارق کا 85 ہزار روپے کا ہے، میکسی 30 ہزار کی ہے ، جوتے 22 ہزار کے اور گھڑی ایک لاکھ 70 ہزار کی ہے جو کہ ڈسکاؤنٹ پر خریدی گئی ہے۔ انہوں نے مزید بتایا کہ میری انگوٹھی 49 ہزار روپے کی ہے جو پراگ سے خریدی گئی  ہے جبکہ بالیاں 11,500 کی ہیں جو میں نے حال ہی میں برطانیہ سے لی ہیں اس کے علاوہ میرے پاس آئی فون 17 پرو بھی ہے جو میں نے ابھی خریدا ہے۔

سوشل میڈیا صارفین نے عروسہ خان کے اس رویے پر شدید ردعمل ظاہر کیا۔ ایک صارف نے کہا کہ ’اگر یہ نہ بتایا جاتا تو شاید کسی نے اس پر توجہ نہیں دی ہوتی‘ ایک اور نے لکھا ’یہ غیر سیاسی ایلیٹس کا معیار ہے، تصور کریں دیگر افراد کی زندگی کیسی ہوگی‘۔ ایک اور صارف نے کہا ’ہم اپنی سادہ زندگی اور مقامی مارکیٹ سے شاپنگ میں خوش ہیں‘۔ ایک صارف نے طنزیہ انداز میں کہا ’اتنے پیسے خرچ کرنے کے بعد، کوئی دس بیویاں بھی رکھ سکتا ہے‘۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

بھارت: وارانسی ایئرپورٹ پر مسافر کی پستول چل گئی، 2 سیکیورٹی اہلکار زخمی

ٹرمپ کا ایران سے ڈیل کے لیے خفیہ رابطہ، پاسداران انقلاب کو براہِ راست پیغام پہنچایا گیا، فوکس نیوز کا دعویٰ

معروف دوا صرف ایک بیماری تک محدود نہیں، تحقیق میں حیران کن طبی فائدہ سامنے آگیا

نئے انتظامی یونٹس وقت کی ضرورت، ہم مطالبہ نہیں بلکہ تجویز کی حمایت کر رہے ہیں، مصطفیٰ کمال

پیٹرولیم لیوی کے خلاف جماعت اسلامی کے کراچی، لاہور اور پشاور میں دھرنے

ویڈیو

نئے انتظامی یونٹس سے گورننس بہتر ہوسکتی ہے، ایس ڈی پی آئی کے قومی مباحثے میں ماہرین کی رائے

اسلام ماخا چیف کی ’یو ایف سی‘ فائٹ میں مسلسل 17 ویں فتح، نیا عالمی ریکارڈ بھی قائم کردیا

ایران کا ہرمز کھولنے سے قبل امریکا سے معاہدے کی پاسداری کا مطالبہ، خطے میں کشیدگی بڑھ گئی

کالم / تجزیہ

انکار کا اعزاز

چربیلی آگ پر چل کر سچائی ثابت کرنا

مایوس ہونے سے پہلے یہ حساب کتاب بھی کر لیں