وزیراعظم محمد شہباز شریف کی زیر صدارت اسلام آباد میں قیمتی پتھروں اور معدنیات کے فروغ کے حوالے سے اجلاس منعقد ہوا۔ وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان میں جیم اسٹونز کے ذخائر کی استعداد بڑھانے کی ضرورت ہے تاکہ ان قیمتی پتھروں کی برآمدات سے قیمتی زرمبادلہ حاصل کیا جا سکے۔
مزید پڑھیں: گرین انرجی کے لیے استعمال ہونے والی معدنیات پاکستان میں وافر ہیں، ڈاکٹر گوہر رحمان
وزیراعظم نے اسلام آباد، گلگت بلتستان اور آزاد جموں و کشمیر میں مجوزہ جیم اسٹون سینٹرز کی تعمیر کے لیے بین الاقوامی ماہرین کی خدمات حاصل کرنے کی ہدایت کی۔ انہوں نے اسلام آباد جیم اسٹون سینٹر کو اگست 2027 تک مکمل کرنے اور اس میں جدید ٹیکنالوجی، ویلیو ایڈیشن سروسز، سرٹیفیکیشن، انکیوبیشن سینٹر اور ٹریڈ سینٹر کی سہولیات فراہم کرنے کی ہدایات دیں۔
وزیراعظم محمد شہباز شریف کی زیر صدارت قیمتی پتھروں اور معدنیات کے فروغ کے حوالے سے اجلاس
پاکستان میں جیم اسٹونز کے ذخائر کی استعداد کو بروئے کار لانے کی ضرورت ہے تاکہ ان قیمتی پتھروں کی برآمدات سے قیمتی زرمبادلہ کمایا جا سکے : وزیراعظم @KulAalam #StoneByStone @alihamzaisb pic.twitter.com/ynxUzcKBfV— Media Talk (@mediatalk922) January 26, 2026
اجلاس میں وزیراعظم نے ہدایت کی کہ تمام صوبوں، گلگت بلتستان اور آزاد جموں و کشمیر کی حکومتیں جیم اسٹون انڈسٹری کے فروغ کے لیے مل کر کام کریں۔ اجلاس میں جیم اسٹون انڈسٹری کے فروغ، نئی منظور شدہ پالیسی پر عملدرآمد اور اسٹیک ہولڈرز کے اعتماد کے حوالے سے بریفنگ دی گئی۔
مزید پڑھیں: وہ ہالی ووڈ اسٹارز جو بڑی عمر میں شہرت کی بلندی پر پہنچے
جیو فینسنگ سائینٹفک روڈ میپ پر کام کا آغاز بھی کر دیا گیا ہے۔ اجلاس میں وزیر اعظم کے معاون خصوصی ہارون اختر اور متعلقہ اعلیٰ سرکاری افسران نے شرکت کی۔














