لاہور کی تاریخی والڈ سٹی میں مسجد وزیر خان کے قریب واقع چائے کا ایک ریسٹورنٹ ’خان کا ڈیرہ‘ خاصی شہرت اختیار کرچکا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: لاہور کے تاریخی ورثہ کی بحالی میں نوازشریف کی دلچسپی
اس ڈیرے کی خاص بات یہ ہے کہ اس کی بنیاد ایک پختون خاتون نے رکھی جنہوں نے اپنی محنت اور لگن سے اسے ایک منفرد شناخت دی۔
خان کے ڈیرے کی چائے، خستہ پراٹھے اور تازہ نان اپنی بے مثال لذت کے باعث خاص شہرت رکھتے ہیں جس کی وجہ سے مقامی افراد کے ساتھ ساتھ ملکی اور غیر ملکی سیاحوں کی بھی ایک بڑی تعداد یہاں کا رخ کرتی ہے۔
مزید پڑھیے: ڈی جی والڈ سٹی کامران لاشاری نے استعفی کیوں دیا ؟
یہ ڈیرہ نہ صرف ذائقے بلکہ لاہور کی ثقافتی فضا کا بھی خوبصورت عکس پیش کرتا ہے۔ دیکھیے یہ ویڈیو رپورٹ۔













