میٹا کی نئی حکمتِ عملی: سوشل میڈیا پر اے آئی فیچرز کے لیے ماہانہ سبسکرپشن پر غور

منگل 27 جنوری 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

میٹا نے اعلان کیا ہے کہ وہ انسٹاگرام، فیس بک اور واٹس ایپ پر نئی سبسکرپشنز آزما رہا ہے، جو صارفین کو خصوصی فیچرز، زیادہ کنٹرول اور آرٹیفیشل انٹیلیجنس کی اضافی صلاحیتیں فراہم کریں گی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق میٹا کے ملکیتی سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر بنیادی سروسزمفت رہیں گی، ہر ایپ کی سبسکرپشن میں منفرد فیچرز ہوں گے اور مختلف سبسکرپشنز اور بنڈلز کو ٹیسٹ کیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں: میٹا نے تھریڈز پر اشتہارات شروع کرنے کا اعلان کردیا، مونیٹائز کی جانب اہم قدم

کمپنی نے یہ بھی بتایا کہ وہ حال ہی میں 2 ارب ڈالر میں خریدے گئے آرٹیفیشل انٹیلیجنس ایجنٹ مانس کو اپنی مصنوعات میں ضم کرے گا اور کاروباری اداروں کے لیے علیحدہ سبسکرپشنز بھی جاری رکھے گا۔

انسٹاگرام میں صارفین لامحدود آڈیئنس لسٹس بنانے، فالو بیک نہ کرنے والے صارفین کی فہرست دیکھنے اور اسٹوریز خفیہ طور پر دیکھنے جیسے فیچرز استعمال کر سکیں گے۔

میٹا وائبز نامی آرٹیفیشل انٹیلیجنس ویڈیو فیچر کے لیے بھی پریمیئم سبسکرپشن متعارف کرانے کا ارادہ رکھتا ہے، جس سے صارفین ہر ماہ اضافی ویڈیوز تخلیق کر سکیں گے۔

نئی سبسکرپشنز میٹا ویریفائڈ سے الگ ہوں گی اور عام صارفین، کریئیٹرزاورکاروباری اداروں کے لیے مزید سہولیات فراہم کریں گی۔

مزید پڑھیں:میٹا نے چینی اے آئی ’مانس‘ 2 ارب ڈالر میں خرید لیا

میٹا کا مقصد سبسکرپشنز کے ذریعے آمدن بڑھانا ہے، لیکن صارفین کی سبسکرپشن کے بوجھ کو مدنظر رکھتے ہوئے اسے پرکشش اور مفید پیش کرنا ہوگا۔

اسنیپ چیٹ کے پلس ماڈل سے یہ ثابت ہوتا ہے کہ سوشل میڈیا سبسکرپشنز کی مارکیٹ موجود ہے، کیونکہ اس کے سبسکرائبرز کی تعداد 16 ملین سے تجاوز کر چکی ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

ٹک ٹاک سوشل میڈیا ایڈکشن کیس میں تصفیہ، میٹا اور یوٹیوب کیخلاف تاریخی مقدمہ جاری

گیس سیکٹر پر بڑھتا دباؤ، انڈرگراؤنڈ گیس اسٹوریج منصوبے کی جانب پیشرفت

’ایران کے خلاف سعودی سرزمین استعمال نہیں ہونے دی جائے گی‘، سعودی عرب کا واضح مؤقف

امریکی رکن کانگریس الہان عمر پر حملہ، مشتبہ شخص گرفتار

28 جنوری سے 2 فروری تک ملک بھر میں موسم کیسا رہے گا؟

ویڈیو

امریکی بحری بیڑا آبنائے ہرمز پہنچ گیا، ایران کا بھی فوجی مشقوں کا اعلان، سعودی عرب کا فضائی حدود دینے سے انکار

کیا پاکستان کو ٹی 20 ورلڈ کپ کا بائیکاٹ کرنا چاہیے؟ شائقینِ کرکٹ کی مختلف آرا

پاکستان کے حسن کو دریافت اور اجاگر کرنے کے عزم کیساتھ میاں بیوی کا پیدل سفر

کالم / تجزیہ

ایک تھا ونڈر بوائے

کون کہتا ہے کہ یہ شہر ہے آباد ابھی

نظر نہ آنے والے ہتھیاروں سے کیسے بچاؤ کیا جائے؟