بھارتی ریاست گوا کی حکومت 16 سال سے کم عمر بچوں کے لیے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی لگانے کے امکان کا جائزہ لے رہی ہے جو آسٹریلیا کے طرز پر قانون سازی کے مترادف ہو سکتی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: آسٹریلیا نابالغ بچوں پر سوشل میڈیا پابندی لگانے والا پہلا ملک بن گیا
گوا کے وزیر برائے سیاحت اور انفارمیشن ٹیکنالوجی، روہان خاونٹے نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ یہ معاملہ زیر غور ہے۔
انہوں نے کہا کہ ہم نے والدین کی جانب سے بہت شکایات وصول کی ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ سوشل میڈیا اور کچھ دیگر پلیٹ فارمز بچوں کے لیے توجہ ہٹانے کا سبب بن رہے ہیں اور اس کے بہت سے سماجی اثرات مرتب ہو رہے ہیں۔
مزید پڑھیے: فرانس میں 15 سال سے کم عمر بچوں کے لیے سوشل میڈیا پر پابندی کا بل منظور
وزیر نے کہا کہ آسٹریلیا نے ایسے بچوں کے لیے 16 سال سے کم عمر کے افراد کی سوشل میڈیا تک رسائی پر پابندی کا قانون نافذ کیا ہے۔
روہان خاونٹے نے کہا کہ ہمارے آئی ٹی شعبے نے اس کے متعلق کاغذات نکال لیے ہیں اور ہم ان کا مطالعہ کر رہے ہیں۔
مزید پڑھیں: کم عمر صارفین کی سوشل میڈیا تک رسائی پر پابندی، سینیٹ میں بل پیش
انہوں نے مزید کہا کہ ہم وزیراعلیٰ سے بھی بات کریں گے اور اگر ممکن ہوا تو 16 سال سے کم عمر بچوں کے لیے سوشل میڈیا پر اسی طرح کی پابندی نافذ کریں گے۔













