رمضان نگہبان پیکج: کیش رقم کیسے حاصل کی جائے؟ طریقہ کار سامنے آگیا

منگل 27 جنوری 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

رمضان المبارک کے موقع پر پنجاب حکومت نے عوام کے لیے سب سے بڑے ’رمضان نگہبان پیکیج‘ کی منظوری دے دی ہے، جس کے تحت تقریباً ایک کروڑ مستحقین کو مالی ریلیف فراہم کیا جائے گا۔

وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے مطابق 47 ارب روپے کے اس پیکیج کا مقصد مقدس مہینے میں مہنگائی کے بوجھ کو کم کرنا ہے۔

مزید پڑھیں: وزیراعظم نے رمضان پیکج کا تھرڈ پارٹی آڈٹ کروانے کی ہدایت کردی

پیکیج کے تحت پنجاب کے 42 لاکھ مستحق خاندانوں کو فی خاندان 10 ہزار روپے فراہم کیے جائیں گے، جبکہ راشن کارڈ ہولڈرز کے لیے ماہانہ امداد 3 ہزار روپے سے بڑھا کر 10 ہزار روپے کر دی گئی ہے۔

حکومت کی جانب سے 20 لاکھ سے زیادہ ’نگہبان کارڈز‘ جاری کیے جائیں گے، جن کے ذریعے نقد رقم وصول کرنا اور اشیائے ضروریہ خریدنا ممکن ہوگا۔

مستحقین یہ رقم بینک آف پنجاب کے برانچ لیس بینکنگ ایجنٹس اور ون لنک نیٹ ورک سے منسلک کسی بھی اے ٹی ایم سے نکلوا سکیں گے۔

صوبے بھر میں کارڈز کی فعال سازی کے لیے 136 مراکز قائم کیے جائیں گے، جبکہ ضلعی انتظامیہ کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ گھر گھر جا کر مستحقین کو کارڈ فراہم کریں تاکہ عوام کو طویل لائنوں میں انتظار نہ کرنا پڑے۔

مزید براں ہر تحصیل میں 8 ’نگہبان دسترخوان‘ قائم کیے جائیں گے، جہاں روزانہ 2 ہزار افراد کو باعزت انداز میں افطاری فراہم کی جائے گی۔ صوبے کے 30 اضلاع میں 65 سہولت بازار فعال رہیں گے اور دیگر علاقوں میں عارضی بازار بھی لگائے جائیں گے۔

اس پورے عمل کی نگرانی کے لیے ’رمضان نگہبان ڈیش بورڈ‘ تیار کیا گیا ہے، اور حکام کارڈ ہولڈرز کو کال کر کے امداد کی وصولی کی تصدیق کریں گے تاکہ کسی بھی بدعنوانی کو روکا جا سکے۔

مزید پڑھیں: رمضان پیکج پر اضافی رقم لینے پر 3 ایجنٹس گرفتار، بلیک لسٹ کر دیے گئے

وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے کہاکہ رمضان المبارک میں کوئی بھی مستحق خاندان خود کو تنہا محسوس نہ کرے اور حکومت ہر دکھ سکھ میں غریب عوام کے ساتھ کھڑی ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

سی ٹی ڈی کی کارروائی کامیاب ، اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے 6 دہشتگرد ہلاک

سعودی سائنسدان عمر یغی کی 2025 کے کیمسٹری نوبل انعام پر سعودی تنظیم کی پذیرائی

ڈپریشن اور انگزائٹی خواتین کو بیماری کے خطرے کے قریب لے جا رہی ہیں

عمران خان کے آنکھوں کے علاج سے متعلق ذاتی معالج ڈاکٹر خرم مرزا کا اہم بیان سامنے آ گیا

صدر زرداری کا قومی کرکٹ ٹیم کی فتح پر اظہارِ مسرت

ویڈیو

کیا محمود اچکزئی حکومت اور پی ٹی آئی کے درمیان مذاکرات کروا پائیں گے؟

 خون جما دینے والی سردی کا توڑ لاندی جو گھروں سے نکل کر ہوٹل تک پہنچ گئی

خیبر پختونخوا میں آج بھی جنرل فیض کی ٹیم بیوروکریسی کے اہم عہدوں پر اور صوبے کی کرتا دھرتا ہے، اختیار ولی خان

کالم / تجزیہ

کیا سوشل میڈیا کا دور ختم ہوا؟

ایک تھا ونڈر بوائے

کون کہتا ہے کہ یہ شہر ہے آباد ابھی