صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے متحدہ عرب امارات کے سرکاری دورے کے دوران صدر شیخ محمد بن زاید النہیان سے ملاقات کی، جس میں پاکستان اور یو اے ای کے دیرینہ اور برادرانہ تعلقات کو مزید وسعت دینے پر تفصیلی گفتگو کی گئی۔ ملاقات میں تجارت، سرمایہ کاری اور توانائی سمیت مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے کے امکانات پر غور کیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں:پاکستان کی بہترین سفارتکاری: ایران اور یو اے ای کے ساتھ سفارتی و معاشی تعلقات مزید مضبوط
ابوظبی میں ہونے والی ملاقات کے دوران صدر آصف علی زرداری اور اماراتی صدر شیخ محمد بن زاید النہیان نے پاکستان اور یو اے ای کے درمیان دوطرفہ تعاون کے تمام پہلوؤں کا جائزہ لیا۔ دونوں رہنماؤں نے تجارت، سرمایہ کاری، توانائی، انفراسٹرکچر، ٹیکنالوجی اور عوامی روابط کے شعبوں میں نئے مواقع تلاش کرنے پر زور دیا اور اقتصادی و اسٹریٹجک شراکت داری کو مزید فروغ دینے کے عزم کا اعادہ کیا۔
PRESIDENT’S SECRETARIAT
(Media Wing)
*****PRESS RELEASE
President Zardari meets Sheikh Mohamed bin Zayed Al Nahyan, President of the United Arab Emirates to Further Strengthen Bilateral Relations
Abu Dhabi, 27 January 2026 – President Asif Ali Zardari, accompanied by a… pic.twitter.com/DKRgwvbcaC— Murtaza Solangi (@murtazasolangi) January 27, 2026
صدر آصف علی زرداری نے شیخ محمد بن زاید النہیان کے حالیہ دورۂ پاکستان کی اہمیت کو اجاگر کرتے ہوئے دوطرفہ تعلقات کے فروغ میں یو اے ای کی مسلسل حمایت پر شکریہ ادا کیا۔ اس موقع پر خطے اور دنیا میں ہونے والی تازہ پیشرفت پر بھی تبادلۂ خیال کیا گیا اور امن، استحکام اور پائیدار ترقی کے لیے مشترکہ کوششیں جاری رکھنے پر اتفاق کیا گیا۔
صدر زرداری کا یہ دورہ پاکستان اور متحدہ عرب امارات کے درمیان دیرینہ دوستی اور مضبوط اسٹریٹجک شراکت داری کا مظہر قرار دیا جا رہا ہے۔

ملاقات میں خاتونِ اول بی بی آصفہ بھٹو زرداری، چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری، وفاقی وزیر داخلہ و انسدادِ منشیات محسن نقوی اور متحدہ عرب امارات میں پاکستان کے سفیر بھی شریک تھے۔













