پاکستان کی بہترین سفارتکاری: ایران اور یو اے ای کے ساتھ سفارتی و معاشی تعلقات مزید مضبوط

ہفتہ 24 جنوری 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان کے ایران اور متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کے ساتھ سفارتی اور معاشی تعلقات میں مسلسل مضبوطی آ رہی ہے، جس کا اظہار حالیہ اعلیٰ سطحی رابطوں اور ملاقاتوں سے ہوتا ہے۔

دفتر خارجہ کے مطابق نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار اور اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ سید عباس عراقچی کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ ہوا، جس میں خطے کی صورتحال اور عالمی سطح پر جاری اہم معاملات پر تفصیلی گفتگو کی گئی۔

مزید پڑھیں: اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب کی اسحاق ڈارسے ملاقات، کثیرالجہتی سفارتکاری مزید مؤثر بنانے پر زور

اس موقع پر ایرانی وزیر خارجہ نے جنیوا میں اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل میں ایران سے متعلق قرارداد پر پاکستان کے اصولی مؤقف کی تعریف کی اور ووٹنگ کے مطالبے کے ساتھ قرارداد کے خلاف ووٹ دینے پر پاکستان کا شکریہ ادا کیا۔

انہوں نے وزیراعظم محمد شہباز شریف، حکومت پاکستان اور پاکستانی عوام کے لیے نیک تمناؤں اور قدردانی کا اظہار بھی کیا۔

دوسری جانب نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے دبئی میں متحدہ عرب امارات کے سینیئر حکومتی و کاروباری رہنما جاسم محمد بو عطابہ الزعابی سے ملاقات کی، جو ابوظبی ڈیپارٹمنٹ آف فنانس کے چیئرمین، سپریم کونسل برائے مالی و اقتصادی امور کے سیکریٹری جنرل، اتصالات کے چیئرمین اور ابوظبی ہولڈنگ کمپنی کے وائس چیئرمین کے عہدوں پر فائز ہیں۔

ملاقات کے دوران پاک یو اے ای تعلقات کو تاریخی، برادرانہ اور باہمی اعتماد پر مبنی قرار دیتے ہوئے دوطرفہ شراکت داری کی مضبوط بنیاد بتایا گیا۔

فریقین نے تجارت، سرمایہ کاری اور اقتصادی تعاون کی موجودہ صورتحال کا جائزہ لیا اور مستقبل کے امکانات پر بھی تبادلہ خیال کیا۔

گفتگو میں پاکستان میں یو اے ای کی سرمایہ کاری بڑھانے، اتصالات کی جاری سرمایہ کاری اور بالخصوص پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن کمپنی لمیٹڈ (پی ٹی سی ایل) میں اس کے حصص سے متعلق امور پر بھی غور کیا گیا۔

نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ نے سرمایہ کاروں کو سہولیات فراہم کرنے کے لیے حکومت پاکستان کے عزم کو دہرایا اور دونوں ممالک کے درمیان اقتصادی و تجارتی روابط کو مزید وسعت دینے کی ضرورت پر زور دیا۔

انہوں نے پی ٹی سی ایل سے جڑے دیرینہ مسائل کے حل اور آئندہ ترقی کے لیے قریبی تعاون کو بھی ناگزیر قرار دیا۔

اس موقع پر جاسم محمد بو عطابہ الزعابی نے پاکستان میں سرمایہ کاری کے فروغ، درپیش مسائل کے حل اور مشترکہ مقاصد کے حصول کے لیے مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی۔

مزید پڑھیں: پاکستان کی مؤثر سفارتکاری کے ثمرات، عالمی سطح پر بھی پذیرائی

دونوں فریقین نے قیادت کی رہنمائی میں زیر التوا امور کے جلد حل اور تجارت، سرمایہ کاری و مشترکہ منصوبوں میں نئے مواقع تلاش کرنے پر اتفاق کیا۔

ملاقات میں پاکستان کی جانب سے متحدہ عرب امارات میں سفیر شفقت علی خان، ٹریڈ کونسلر علی زیب، قائم مقام قونصل جنرل فواد علی خان اور تھرڈ سیکریٹری فراز ارشد شریک تھے، جبکہ امارات کی جانب سے اتصالات یو اے ای کے سی ای او مسعود محمد شریف بھی موجود تھے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

میر رضا قتل کیس: 19 روز بعد سندھ پولیس نے خاموشی توڑ دی، طبی اور ڈیجیٹل شواہد کا جائزہ جاری

شامل حسین اور سعد خان کی سینچریاں، شاہین کی تباہ کن بولنگ، پاکستان گولڈ نے نیشنل چیمپیئنز کپ جیت لیا

عمران خان کے لیے این آر او حاصل کرنے کی پی ٹی آئی کی خواہش نئی بلندیوں کو چھو رہی ہے، خواجہ آصف

ڈونلڈ ٹرمپ کے ایلچی کا نیتن یاہو کو غزہ امن منصوبے میں رکاوٹیں نہ ڈالنے کا مشورہ

جی سی ایس ای کے بعد ٹی لیولز، گریڈز کتنے اہم اور اے لیولز سے کیسے مختلف، اس کورس کا پاکستان میں کیا مستقبل ہے؟

ویڈیو

پاکستان میں خواتین معذوری کے ساتھ کن مسائل کا سامنا کرتی ہیں؟

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا ایران کو ’سفید جھنڈا لہرانے‘ کا مشورہ، ایرانی حکام کو ماہر کھلاڑی بھی قرار دے دیا

6 ماہ کے اندر نئے صوبے بنانے کا فیصلہ، کیا نئی آئینی ترمیم آرہی ہے؟

کالم / تجزیہ

سپمورن سنگھ کالرا سے گلزار تک

وزیر اعلیٰ اسلام آباد کا اقتدار کب ختم ہوگا؟

انتقال کے 29 برس بعد