فوج پر جھوٹے الزامات لگانے سے کسی کی نالائقی یا کرپشن چھپ نہیں سکتی، طلال چوہدری

بدھ 28 جنوری 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری نے کہا ہےکہ وادی تیراہ میں آپریشن کے حوالے سے مخالفین کے الزامات جھوٹ پر مبنی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ فوجی کارروائی کے معاملے میں حکومت کھل کر بات کرے گی اور ضروری ہونے پر آپریشن کا اعلان بھی کیا جائے گا۔

وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری نے اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ اگر فوج کو کسی آپریشن کی ضرورت ہو تو نوٹیفکیشن کون جاری کرتا ہے، یہ سوال مخالفین سے ہے۔

یہ بھی پڑھیں:دہشتگرد وادی تیراہ میں موجود، کسی قسم کی کوئی رعایت نہیں کی جائےگی، مشیر وزیراعظم رانا ثنااللہ

انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان میں پہلے بھی کئی کامیاب آپریشن کیے جا چکے ہیں اور جب بھی ضرورت پڑے گی، حکومت شفاف طریقے سے کارروائی کرے گی اور آپریشن کا اعلان کرے گی۔

طلال چوہدری نے وادی تیراہ میں آپریشن کی مخالفت کرنے والوں کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ بار بار اپنی فوج پر جھوٹے الزامات لگانے سے کسی کی نااہلی، نالائقی یا کرپشن چھپ نہیں سکتی۔

انہوں نے کہا کہ میں نے فلور آف دی ہاؤس بھی کہا تھا کہ اس معاملے پر شفافیت سے بات کی جائے اور یہ بھی واضح کیا کہ آیا کے پی حکومت کی کیبنٹ نے آپریشن کا فیصلہ کیا یا نہیں، اور یہ کہ 4 ارب روپے آپریشن کے لیے مختص کیے گئے۔

یہ بھی پڑھیں:وادی تیراہ سے لوگوں کی نقل مکانی کو فوج سے جوڑنا سراسر غلط ہے، وزیر اطلاعات عطااللہ تارڑ

وزیر مملکت نے الزام لگایا کہ یہ 4 ارب روپے وادی تیراہ کے عوام کے بجائے کسی اور کی جیب میں گئے تو اس کے بعد مخالفین نے جھوٹے الزامات کا سلسلہ شروع کر دیا۔

انہوں نے کہا کہ کچھ لوگ اپنی بیانیہ کے ذریعے سیاست کو چمکانا چاہتے ہیں، لیکن جو کام کیا گیا، اس کی مکمل ذمہ داری ان کی ہے اور اسے کسی اور پر منتقل نہیں کیا جا سکتا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp