پاکستان اسٹیل کے اثاثے کیوں نیلام کیے جارہے ہیں، حکام نے اصل وجہ بتادی

بدھ 28 جنوری 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

قومی اسمبلی کی ذیلی کمیٹی برائے صنعت و پیداوار کے اجلاس میں کراچی میں واقع پاکستان اسٹیل کے اثاثے چوری ہونے کے انکشافات سامنے آئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان اسٹیل ملز کی بحالی کے لیے پاکستان اور روس کے درمیان پروٹوکول پر دستخط

نجی ٹی وی کی رپورٹ میں ایڈشنل سیکریٹری صنعت و پیداوار نے کمیٹی کو بتایا کہ اسٹیل مل کی 11 کے وی کی بجلی کی تاریں تک چوری ہوچکی ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ چوری کے بڑھتے خطرات کے پیش نظر اسٹیل مل کے بعض اثاثے نیلام کیے جا رہے ہیں۔

سنہ 2024 میں کتنے گھوسٹ ملازمین سامنے آئے؟

ایڈیشنل سیکریٹری نے بتایا کہ سنہ 2010 میں پاکستان اسٹیل میں 30 ہزار ملازمین تھے جبکہ صرف 5 ہزار ملازمین سے بھی کام چل سکتا تھا۔

مزید پڑھیے: پاکستان اسٹیل ملز کے بند دروازوں کی روشنیاں دن رات کیوں جلتی رہتی ہیں؟

انہوں نے بتایا کہ جولائی 2024 سے ڈیلی ویجز اور کنٹریکٹ ملازمین کے کنٹریکٹ ختم کردیے گئے اور ان میں سے 85 فیصد کو گھوسٹ ملازمین قرار دیا گیا۔

مل بند ہونے کے باوجود بجلی کا بل 24 کروڑ روپے آیا

اجلاس میں یہ بھی انکشاف کیا گیا کہ اسٹیل مل بند ہونے کے باوجود اس کا ساڑھے 27 کروڑ روپے کا بل موصول ہوا جن میں سے ڈھائی کروڑ روپے گزشتہ ماہ ادا کیے گئے۔

کمیٹی کو بتایا گیا کہ روس اسٹیل مل کی بحالی میں دلچسپی رکھتا ہے اور اس حوالے سے سرمایہ کاروں سے بات چیت جاری ہے۔ کمیٹی کو مزید بتایا گیا کہ سرمایہ کاروں سے بات ہوتے ہی کام شروع کردیا جائے گا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

پاکستان روس تعلقات میں بڑی پیشرفت، اویس لغاری نے نئی حکمتِ عملی دنیا کے سامنے رکھ دی

کالعدم عوامی ایکشن کمیٹی کے 4 مطلوب افراد کی گرفتاری میں مدد پر ایک کروڑ روپے انعام کا اعلان

حج 2027 کی تیاریوں کا آغاز، رجسٹریشن رواں ماہ متوقع

کالعدم عوامی ایکشن کمیٹی کے کور ممبران شوکت نواز میر اور خواجہ مہران کے خلاف باضابطہ قانونی کارروائی کا آغاز

نوابزادہ جمال رئیسانی کا تیزاب گردی میں ملوث ملزمان کو سزائے موت دینے کا مطالبہ

ویڈیو

نوابزادہ جمال رئیسانی کا تیزاب گردی میں ملوث ملزمان کو سزائے موت دینے کا مطالبہ

وزیر اعظم اور صدر مملکت کی اہم ملاقات، بجٹ منظوری اور سیاسی مفاہمت کی راہ ہموار

پی ٹی آئی حکومت اختلافات کا شکار، کارکردگی صفر، پشاور کے شہریوں کی رائے

کالم / تجزیہ

چاچا کرکٹ صرف تماشائی نہیں تھا

میں انس عبیداللہ عابد کے جنازے میں کیوں نہیں گیا؟

کشمیر ایکشن کمیٹی کیا چاہتی ہے؟