ڈونا کارپینٹر پاکستان پہنچ گئیں، کھیلوں کے ذریعے نوجوانوں کو مواقع فراہم کرنے پر زور

جمعرات 29 جنوری 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

امریکی سفارتخانہ اسلام آباد نے ڈھائی سو سالہ جشن آزادی ،فریڈم 250، کے سلسلہ میں ایک لیکچر سیریز کا باضابطہ آغاز کر دیا ہے۔

اس سرگرمی کا مقصد پاکستانیوں کو کلیدی اہمیت کی حامل ترجیحات، مثلاً انٹرپرینیورشپ، ڈیجیٹل معیشت اور نایاب معدنیات کے بارے میں  رُوشناس کرانا ہے۔

اس سیریز  کے تحت امریکی کمپنی برٹن سنوبورڈز کی بانی اور بورڈ آف ڈائریکٹرز کی صدر ڈونا کارپینٹر اور امریکی  محکمہ خارجہ  کے اسپورٹس تبادلہ پروگرام  کی  ایلومنائی   اور پاکستانی کھلاڑی ثمر خان نے کھیلوں سے وابستہ افراد، نوجوانوں اور تجارتی رہنماؤں کے ساتھ تبادلہ خیال کیا۔

یہ بھی پڑھیے پاکستان اور امریکا کے مابین تعلقات بہتری کی جانب گامزن ہیں، امریکی سفیر

یو ایس  ایجوکیشنل فاؤنڈیشن پاکستان کی نو تعمیر شدہ  عمارت میں 28 جنوری کو  منعقدہ والی اس تقریب کے دوران  مقررین نے اسپورٹس انٹرپرینیوئر شپ  کا  نوجوانوں کی ترقی، جدت اور بین الثقافتی تبادلوں میں کرداراُجاگر کیا۔ دوران نشست ، روز مرہ زندگی کی مہارتوں، جیسا کہ قیادت، ٹیم ورک اور استقامت کو مضبوط  بنانے میں کھیلوں کے کردار  کی اہمیت  پر بھی زور دیا گیا۔

مقررین کا کہنا تھا کہ  کھیل نوجوانوں کو  معاشرتی خدمت کے وہ مواقع فراہم کرتے ہیں جو مقامی اور عالمی سطح پر مثبت تبدیلی کا پیش خیمہ بن سکتے ہیں۔

اس موقع پر امریکی سفارتخانے کے منسٹر قونصلر برائے پبلک ڈپلومیسی اینڈی ہاس نے اظہارِ خیال کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کی آبادی نوجوان  اور توانائی سے بھرپور افراد پر مشتمل ہےاور یہاں کھیلوں اور انٹرپرینیور شپ  کے حوالے سے  غیر دریافت شدہ  باصلاحیت افراد موجود ہیں۔

انہوں نے کہا کہ طالبعلموں، کھلاڑیوں اور پیشہ ور افراد سے تعلق اُستوار کرتے ہوئے ہم نہ صرف تبادلہ خیال کو فروغ  دیتے ہیں اور  کھیلوں کے ذریعے افراد کو بااختیار بنانے کے نئی راہیں دریافت کرتے ہیں بلکہ  اپنے  دونوں ممالک کی  خوشحالی کی ضامن شراکت داریوں کو بھی  تقویت دیتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیے وزیر خزانہ اور امریکی سفیر کی ملاقات، امریکی سرمایہ کاری پاکستان لانے کا عزم

اِس نوعیت کے تعلقات  اشتراک،  اختراع اور معاشی نمو کے لیے نئے مواقع تخلیق کرتے ہوئے  مشترکہ مفادات  کی تکمیل میں پیش رفت  اور امریکا اور پاکستان کے مابین روابط مضبوط کرنے میں  معاون ثابت ہوتے ہیں۔

واضح رہے کہ فریڈم 250 سیریز کے تحت پاکستان میں امریکی معاونت سے چلنے والے  تبادلہ پروگراموں کے فارغ التحصیل افراد، امریکی کاروباری شخصیات اور دیگر امریکی ماہرین کے لیکچرز کا اہتمام کیا جائے گا۔ یہ سیریز مختلف شعبوں میں امریکی مہارتوں کو اجاگر کرنے کے ساتھ ساتھ امریکہ کی آزادی کے ڈھائی سو  سالہ جشن کے موقع پر  دیرینہ  شراکتوں کے قیام میں بھی معاون ثابت ہو رہی ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

واشنگٹن مذاکرات کے بعد لبنان اور اسرائیل جامع معاہدے کے قریب؟ سفارتی پیشرفت کے باوجود بڑے چیلنجز برقرار

تھائی لینڈ میں غیر ملکیوں کی خفیہ کاروباری سرگرمیوں اور شیل کمپنیوں کے خلاف بڑا آپریشن 

مہاجرین کی 12 نشستوں کا مستقبل کیا ہوگا؟ آزاد کشمیر کی سیاسی قیادت آج اہم فیصلوں کے لیے سر جوڑ کر بیٹھے گی

مردان قتل کیس: ملزمان مغوی بچوں کو چارسدہ روڈ پر چھوڑ کر فرار، تحقیقات جاری

امریکا میں مصنوعی ذہانت کی نگرانی، ٹرمپ کا نیا ایگزیکٹو آرڈر جاری

ویڈیو

مریم نواز کی کارکردگی پر لاہور کے عوام کی رائے کیا ہے؟

صرف مسلم لیگ (ن) ہی گلگت بلتستان کو ترقی کی راہ پر گامزن کر سکتی ہے، ثروت صباء

عمران خان کی اب کوئی مقبولیت نہیں، وہ رہا ہو جائیں تو حقیقت سب کے سامنے آ جائے گی، وزیر صحت پنجاب خواجہ عمران نذیر

کالم / تجزیہ

کیا لاہور کو آؤٹ سائیڈرز نے تباہ کیا ہے؟

28 ویں ترمیم تو آنی ہی آنی ہے

جب یورپ کو پاکستان کی بات سمجھ آئی