پاکستان اور امریکا کے مابین تعلقات بہتری کی جانب گامزن ہیں، امریکی سفیر

بدھ 3 جولائی 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

امریکا کے یوم آزادی کی مناسبت سے وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے پاکستان میں متعین امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم کا کہنا ہے کہ پاک امریکا تعلقات بہتری کی جانب گامزن ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بعض اوقات دونوں ممالک کو بڑی بڑی مشکلات کا سامنا رہا ہے مگر ہماری شراکت داری ہمیشہ ہماری قومی خوش حالی اور سلامتی میں اضافے کی جانب جاری طویل سفر کا کلیدی حصہ رہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ محمد اسحاق ڈار سے امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم کی ملاقات

اس موقع پر امریکا کی 248ویں یوم آزادی کی تقریب کے موقع پر امریکی سفارت خانے کے استقبالیہ میں بطور مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے احسن اقبال نے کہا کہ پاکستان اور امریکا کے درمیان تعلقات خطے میں استحکام کے لیے بہت اہم ہیں، پاکستانی عوام غزہ میں جنگ اور خواتین اور بچوں کے خلاف تشدد کے خاتمے، جموں و کشمیر کے عوام کے حق خودارادیت کے جمہوری حق کی حمایت اور جنوبی ایشیا میں دیرپا امن میں اہم کردار ادا کرنے کے لیے ایک عالمی رہنما کے طور پر امریکا کی طرف دیکھتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:پاکستان کے ساتھ تکنیکی اور ترقیاتی اقدامات میں تعاون کے لیے پرعزم ہیں، امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم

اب ہم ایک ہی کشتی میں ہیں

احسن اقبال نے کہا کہ جب ہم مستقبل کی طرف دیکھتے ہیں تو مجھے مارٹن لوتھر کنگ جونیئر کے الفاظ یاد آجاتے ہیں، کہ ’ہو سکتا ہے ہم سب مختلف کشتیوں پر آئے ہوں، لیکن اب ہم ایک ہی کشتی میں ہیں‘۔

انہوں نے کہا کہ انسانیت کو آنے والے بڑے چیلنجز کے تناظر میں صرف ہمارا تعاون ہی ضروری نہیں، بلکہ ایک ساتھ مل کر ہم ان چیلنجز کا مقابلہ کرسکتے ہیں اور پہلے سے کہیں زیادہ مضبوط، زیادہ لچکدار اور زیادہ متحد ہوکر ابھر سکتے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ امریکا اور پاکستان کے تعلقات پاکستان سمیت ارد گرد کے ممالک کے امن اور استحکام کے لیے بہت اہم ہیں۔ انہوں نے امریکا کی مرکزی رہنما کے طور پر پوری دنیا میں امن کے لیے کوششوں کو سراہا۔

یہ بھی پڑھیں:پاک امریکا تعلقات خطے میں استحکام کے لیے بہت اہم ہیں، احسن اقبال

تقریب میں وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال کے علاوہ گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری سمیت اہم شخصیات بھی شریک ہوئیں۔

اس موقع پر گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے کہا کہ وقت آگیا ہے دونوں ممالک خطے کے وسیع تر مفاد میں ایک دوسرے کے مزید قریب آئیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

امریکا کی پاکستان میں توانائی، معدنیات اور انفراسٹرکچر میں سرمایہ کاری میں دلچسپی

کوکین کوئین انمول عرف پنکی نے جب جیل میں من پسند لباس پہننے کی خواہش ظاہر کی تو کیا ہوا؟

ہنر مند نوجوان ہی پاکستان کی پائیدار ترقی کی ضمانت ہیں، وزیراعظم شہباز شریف

انتخابات تک آزاد کشمیر میں رہوں گا، احتجاج ختم کرکے مذاکرات کیے جائیں، بلاول بھٹو

فرانس کا عالمی چیمپئن بننے کا خواب چکنا چور، اسپین فائنل میں پہنچ گیا

ویڈیو

ایم کیو ایم کے دھڑے آمنے سامنے، شہری سندھ کے حقوق کی تحریک یا اقتدار کی نئی جنگ؟

خوبصورت پنجاب: گوجرانوالہ کے ایمن آباد بازار کی اپ گریڈیشن مکمل

ممنون حسین نے دور صدارت میں اردو، سی پیک کے قومی بیانیے اور کفایت شعاری کو فروغ دیا، ڈاکٹر فاروق عادل

کالم / تجزیہ

طوفانی بولنگ اور ماجد خان کی دلیری

پانی کی بڑھتی قلت ایک مربوط منصوبہ بندی کی متقاضی

پاکستان کی اسلامی روح اور خوارج کا جھوٹا پروپیگنڈہ….!!