پاکستان اور ایران کے وزرائے خارجہ میں رابطہ، خطے کی صورتحال پر تبادلہ خیال

جمعرات 29 جنوری 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان کے نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحق ڈار نے آج ایران کے وزیر خارجہ عباس عراقچی سے فون پر گفتگو کی۔

محمد اسحق ڈار نے خطے میں بدلتی ہوئی صورت حال پر گہری تشویش کا اظہار کیا اور کہا کہ مذاکرات اور سفارت کاری ہی واحد قابل عمل راستہ ہیں۔

دونوں رہنماؤں نے اتفاق کیا کہ ایک دوسرے کے ساتھ قریبی رابطے میں رہیں گے تاکہ علاقائی امن اور مستحکم تعلقات کو فروغ دیا جا سکے۔

قبل ازیں گزشتہ ہفتے بھی پاکستان کے نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار اور ایرانی وزیر خارجہ سید عباس عراقچی کے مابین اہم بات چیت ہوئی تھی، جس میں ایران اور خطے کی موجودہ صورتحال پر تبادلہ خیال ہوا۔

دونوں رہنماؤں نے خطے میں امن و استحکام کی ضرورت پر زور دیا اور دو طرفہ مشاورت جاری رکھنے پر اتفاق کیا۔

پاکستان کے نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے ایران کے وزیر خارجہ سید عباس عراقچی سے ٹیلیفون پر بات کی تھی۔ اس دوران ایران میں جاری مظاہروں اور امریکی دھمکیوں کے تناظر میں خطے میں کشیدگی پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

سینیٹر اسحاق ڈار نے امن اور استحکام کی اہمیت پر زور دیا اور کہا تھا کہ دونوں ممالک کے درمیان باہمی مفادات کے امور پر مشاورت جاری رہنی چاہیے۔ دونوں رہنماؤں نے اتفاق کیا کہ دوطرفہ تعلقات کو مضبوط بنانے کے لیے باقاعدہ مشاورتی رابطے جاری رہیں گے۔

یہ گفتگو ایسے وقت میں ہوئی جب ایران کے خلاف امریکی دھمکیاں خطے میں کشیدگی کو مزید بڑھا رہی ہیں، جس پر پاکستان اور ایران نے مشترکہ طور پر ذمہ داری کا مظاہرہ کرتے ہوئے امن قائم رکھنے پر زور دیا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

اسلام آباد مذاکرات کے بعد امریکی نائب صدر جے ڈی وینس امریکا روانہ، اعلیٰ قیادت نے رخصت کیا

مئی 2025 کے بعد سفارتی میدان میں پاکستان کی بڑی پیش قدمی، بھارت کو دھچکے!

اسلام آباد مذاکرات: پاکستان کے لیے ابھرنے والے نئے معاشی مواقع کیا ہیں؟

جے ڈی وینس کا پاکستان کی قیادت کو خراجِ تحسین، وزیراعظم اور فیلڈ مارشل کی کاوشوں کو سراہا

لائیواسلام آباد مذاکرات: بغیر کسی معاہدے کے واپس جا رہے ہیں، تاہم مستقبل میں بات چیت کے دروازے بند نہیں کیے، امریکی نائب صدر جے ڈی وینس

ویڈیو

لائیواسلام آباد مذاکرات: بغیر کسی معاہدے کے واپس جا رہے ہیں، تاہم مستقبل میں بات چیت کے دروازے بند نہیں کیے، امریکی نائب صدر جے ڈی وینس

امریکا اور ایران ایک میز پر، آگے کیا ہونے جا رہا ہے؟

عرب میڈیا سے تعلق رکھنے والی صحافی پاکستانیوں سے متاثر، امریکا ایران مذاکرات میں پاکستان کی ثالثی اہم قرار دیدی

کالم / تجزیہ

معرکۂ امن، اسلام آباد کی دہلیز پر بدلتی دنیا

وہیل چیئر پر دنیا کی سیاحت کرنے والی مہم جُو خواتین

اسلام آباد میں آخری اوور