اسلام آباد میں اہم ٹریفک ایڈوائزری: مختلف شاہراہوں پر ڈائیورژنز، ریڈ زون مکمل بند

اتوار 12 اپریل 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

 

اسلام آباد پولیس کے ترجمان نے شہریوں کے لیے اہم ٹریفک ایڈوائزری جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسلام آباد ایکسپریس وے، سری نگر ہائی وے سمیت متعدد مرکزی شاہراہوں پر ڈائیورژنز نافذ کر دی گئی ہیں جبکہ ریڈ زون اور توسیعی ریڈ زون ہر قسم کی آمدورفت کے لیے مکمل طور پر بند رہیں گے۔

ترجمان اسلام آباد پولیس کے مطابق اسلام آباد ایکسپریس ہائی وے اور سری نگر ہائی وے پر ٹریفک کے لیے متبادل راستے (ڈائیورژنز) قائم کیے جا رہے ہیں۔ مری روڈ سے کلب روڈ اور ریڈ زون تک آنے والی ٹریفک بھی متبادل راستوں پر منتقل کی جائے گی۔

یہ بھی پڑھیں:اسلام آباد ٹریفک پولیس کا ’گڈ سٹیزن‘ اسٹیکر کیا ہے؟

اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ ان شاہراہوں پر تمام پبلک ٹرانسپورٹ کا داخلہ بند کر دیا گیا ہے، جبکہ ٹرانسپورٹرز سے درخواست کی گئی ہے کہ وہ بس اسٹاپس یا لوپس پر گاڑیاں کھڑی نہ کریں۔

پولیس کے مطابق ریڈ زون اور توسیعی ریڈ زون مکمل طور پر بند رہیں گے۔ اس کے علاوہ کشمیر چوک سے زیرو پوائنٹ تک سری نگر ہائی وے، زیرو پوائنٹ سے سرینا چوک تک، شکر پڑیاں روڈ، جناح ایونیو اور مارگلہ روڈ سمیت متعدد اہم راستے بھی بند رہیں گے۔

تفصیلی بندش کے مطابق کشمیر چوک سے زیرو پوائنٹ سری نگر ہائی وے، زیرو پوائنٹ سے سرینا چوک، شکر پڑیاں روڈ (چاند تارہ چوک سے سیونتھ ایونیو تک)، جناح ایونیو (خیابان چوک سے بلیو ایریا تک) اور فیصل چوک سے ٹریل 3 تک مارگلہ روڈ ٹریفک کے لیے بند رہیں گے۔

ترجمان نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ غیر ضروری سفر سے گریز کریں اور صرف ایمرجنسی کی صورت میں باہر نکلیں۔ شہری متبادل ٹریفک پلان کے مطابق سفر کریں اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ساتھ مکمل تعاون کریں۔

مزید کہا گیا ہے کہ شہری ٹریفک اپ ڈیٹس کے لیے اسلام آباد ٹریفک پولیس کے واٹس ایپ چینل اور اسلام آباد پولیس کے سوشل میڈیا پیجز سے رہنمائی حاصل کریں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

روسی ’شیڈو فلیٹ‘ کے خلاف برطانوی کارروائی، بھارتی کپتان کو 10 سال قید کا سامنا

جو روٹ ٹیسٹ کرکٹ میں سب سے زیادہ کیچز پکڑنے والے فیلڈر بن گئے

نوجوانوں کی مزاحمت نے مودی کو ’جن زی‘ بننے پر مجبور کردیا، سوشل میڈیا مہم مذاق بن گئی،برطانوی میڈیاکی رپورٹ

ایلون مسک نے مصنوعی ذہانت اور روبوٹکس کے ذریعے عالمی نظامِ صحت میں انقلابی تبدیلی کی پیش گوئی کردی

الاسکا میں امریکی فضائیہ کے ریڈار مرکز کے قریب طیارہ تباہ، 8 افراد ہلاک

ویڈیو

کرائے کے جوتے، 6 ہزار میٹر بلند چوٹی: 14 سالہ ملائکہ خلجی کی حیران کن کہانی

ایک سال تک مفت اے آئی سہولت، پاکستانی طلبہ اسے کیسے حاصل کرسکتے ہیں؟

عمران خان کا علاج الشفا انٹرنیشنل کے بجائے پمز سے، حقائق کیا؟ پمز منتقلی کے خلاف پی ٹی آئی کا بڑا اقدام، خان کا سہیل آفریدی کے لیے پیغام

کالم / تجزیہ

سفید جادو، مثبت اور مددگار

عینی آپا ’آگ کا دریا‘ پار کیوں نہ کرسکیں؟

’ايسا ابّا کہاں سے لبھّا تھا‘