پاکستان نیوی نے 14 ویں مرتبہ سی ٹی ایف-150 کی کمان سنبھال لی

جمعرات 29 جنوری 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان نیوی نے مشترکہ میری ٹائم ٹاسک فورس 150 (CTF-150) کی کمان 14ویں مرتبہ سنبھال لی۔ اس سلسلے میں کمان کی تبدیلی کی تقریب بحرین میں قائم کمبائنڈ میری ٹائم فورسز (CMF) کے ہیڈکوارٹر میں منعقد ہوئی۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق تقریب کے دوران پاکستان نیوی کے کموڈور محمد یاسر طاہر نے کمان رائل سعودی نیول فورسز کے کموڈور فہد ایس الجواید سے سنبھالی۔

نئی قیادت کا عزم

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کموڈور محمد یاسر طاہر نے کہا کہ ان کی ٹیم اس اہم اور باوقار ذمہ داری کو نبھانے کے لیے مکمل طور پر تیار ہے۔ انہوں نے خطے میں سمندری سلامتی اور استحکام کے فروغ کے لیے بھرپور کردار ادا کرنے کے عزم کا اظہار کیا۔

انہوں نے اس بات کا اعادہ کیا کہ پاکستان نیوی غیر قانونی سمندری سرگرمیوں کے خلاف مؤثر اقدامات جاری رکھے گی اور اہم بحری تجارتی راستوں کے تحفظ کو ہر صورت یقینی بنایا جائے گا۔

سی ٹی ایف-150 کا مشن

سی ٹی ایف-150، کمبائنڈ میری ٹائم فورسز کے تحت کام کرنے والی 5 ٹاسک فورسز میں سے ایک ہے۔ اس کا بنیادی مشن غیر ریاستی عناصر کی جانب سے اسلحہ، منشیات اور دیگر غیر قانونی اشیا کی اسمگلنگ کو روکنا ہے، جو بحر ہند، بحیرہ عرب اور خلیج عمان میں سرگرم ہوتے ہیں۔

پاکستان نیوی کی کامیاب کارروائیاں

رائل سعودی نیول فورسز کی قیادت کے دوران پاکستان نیوی کے جہازوں کی جانب سے کی جانے والی کامیاب انسدادِ منشیات کارروائیاں اس بات کا واضح ثبوت ہیں کہ پاکستان نیوی علاقائی امن و سلامتی کے لیے مشترکہ سمندری کوششوں میں سنجیدہ اور پُرعزم کردار ادا کر رہی ہے۔

تقریب میں اہم شخصیات کی شرکت

کمان کی تبدیلی کی اس تقریب میں بحرین میں پاکستان کے سفیر، کمانڈر کمبائنڈ میری ٹائم فورس، کمانڈر رائل بحرین نیول فورسز اور سی ایم ایف کے تحت کام کرنے والی دیگر ممالک کی بحری افواج کے نمائندوں نے شرکت کی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

پہلی ہی گیند پر وکٹ: شاہین آفریدی پاکستان کے عظیم کپتانوں کی فہرست میں شامل

میٹا اے آئی سمیت چیٹ بوٹس کے ذریعے سوشل میڈیا اکاؤنٹس ہیک ہونے کا خطرہ، ماہرین کی وارننگ

ایکس نے ’ری ایکٹ ود ویڈیو‘ فیچر متعارف کرا دیا، یہ کام کیسے کرتا ہے؟

اسلامی حکومت یا وسائل کی لوٹ مار؟ افغان طالبان کے اندر اقتدار کی خونریز کشمکش سامنے آگئی

امریکا اور ایران کے درمیان بات چیت جاری، کوئی نہیں جانتا انجام کیا ہوگا، ڈونلڈ ٹرمپ

ویڈیو

پہلی ہی گیند پر وکٹ: شاہین آفریدی پاکستان کے عظیم کپتانوں کی فہرست میں شامل

تحریک انصاف میں اختلافات شدید، دو گروپ آمنے سامنے آگئے

گلگت بلتستان انتخابات: ووٹرز سیاسی جماعتوں سے کیا چاہتے ہیں؟

کالم / تجزیہ

28 ویں ترمیم تو آنی ہی آنی ہے

جب یورپ کو پاکستان کی بات سمجھ آئی

گجرات کی گلیاں انور مسعود کو یاد کرتی ہیں