بھاٹی گیٹ سانحہ، ماں بیٹی کی ہلاکت پر 3 ذمہ داران نامزد، سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آ گئی

جمعرات 29 جنوری 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

لاہور کے بھاٹی گیٹ کے علاقے میں ماں اور بیٹی کے سیوریج لائن میں گر کر جاں بحق ہونے کے افسوسناک واقعے پر پولیس نے قانونی کارروائی شروع کر دی ہے۔ پولیس نے متوفیہ کے والد ساجد حسین کے بیان پر 3 نامزد ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا ہے۔

مزید پڑھیں: وفاقی دارالحکومت اسلام آباد سمیت ملک کے بیشتر علاقوں میں بارش کا سلسلہ جاری، متعدد ہلاکتوں کی اطلاعات

پولیس کے مطابق مقدمہ تعزیراتِ پاکستان کی دفعہ 322 کے تحت درج کیا گیا ہے، جس میں پراجیکٹ مینجر اصغر سندھو، سیفٹی انچارج دانیال اور سائٹ انچارج احمد نواز کو نامزد کیا گیا ہے۔

مقدمے کے متن کے مطابق مدعی نے بیان دیا کہ اس کے داماد نے فون کرکے اطلاع دی کہ سعدیہ اور اس کی کمسن بیٹی سیوریج لائن میں گر گئی ہیں۔ مدعی کا الزام ہے کہ ملزمان نے مین ہول کو کھلا چھوڑ کر شدید غفلت اور لاپرواہی کا مظاہرہ کیا، جو قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع کا سبب بنا۔

مزید پڑھیں: لاہور مین ہول حادثہ، عظمیٰ بخاری کی فیک نیوز بے نقاب، فوج اور پی ٹی آئی میں تمام راستے بند

دوسری جانب واقعے سے قبل کی سی سی ٹی وی فوٹیج بھی منظرِ عام پر آ گئی ہے، جس میں خاتون اپنی بچی کے ہمراہ داتا دربار سے نکلتی ہوئی دکھائی دے رہی ہے۔ فوٹیج سامنے آنے کے بعد واقعے کی سنگینی مزید واضح ہو گئی ہے، جبکہ شہریوں نے ذمہ داروں کے خلاف سخت کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

تونسہ میں ایچ آئی وی بحران، غیر تربیت یافتہ افراد سے انجیکشن لگوانے کا انکشاف

بحیرہ انڈمان میں کشتی ڈوبنے کا ہولناک واقعہ، 250 سے زائد افراد لاپتا ہونے کا خدشہ

امریکی سفارتکار زکری ہارکن رائیڈر کی مولانا فضل الرحمان سے ملاقات

خیبرپختونخوا: سرکاری ملازمین کی حکومتی اجازت کے بغیر غیرملکیوں سے شادی پر پابندی، نئے رولز جاری

ورلڈ کوانٹم ڈے: نئی ٹیکنالوجی کے چیلنج پر ادارے تیار، ڈیٹا کو لاحق خطرات میں اضافہ

ویڈیو

پاکستان، ایران اور امریکا کے درمیان امن معاہدے کے لیے مزید کیا سکتا ہے؟

پاکستان میں بھارتی مواد چلانے کی اجازت نہیں ہونی چاہیے، عوام کی رائے

پچھلے 13 سالوں میں پی ٹی آئی نے خیبرپختونخوا میں کرپشن کے سوا کچھ نہیں کیا، آفتاب شیرپاؤ

کالم / تجزیہ

ایران امریکا تصادم کس طرف جا رہا ہے؟

ایک تھی آشا

سمندری ناکہ بندی اور فیصلہ کن گھڑی میں پاکستان کا ثابت قدم کردار