مشہور شخصیات انسٹا گرام کے لیے بے عیب تصویریں کیسے حاصل کرتی ہیں؟زینت امان کا انکشاف

پیر 29 مئی 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

مشہور شخصیات انسٹا گرام کے لیے بے عیب تصویریں کیسے حاصل کرتی ہیں؟ اس سوال کا جواب بالی وڈ کی اداکارہ زینت امان نے اپنی ایک انسٹاگرام پوسٹ میں دیا ہے۔

زینت خان جنہیں زینت امان کے نام سے جانا جاتا ہے ایک مشہور بھارتی اداکارہ اور ماڈل ہیں۔ ان کی زندگی کا طویل عرصہ بالی ووڈ فلموں میں کام کرتے ہوئے گزرا۔

رواں سال فروری میں سابقہ مس انڈیا نےسماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹا گرام پراپنا اکاؤنٹ بنایا تھا جس پر وہ اپنی اداکاری اور زندگی کی تصاویر شیئر کرتی رہتی ہیں۔

اداکارہ کی انسٹا گرام پر پہلی پوسٹ:

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Zeenat Aman (@thezeenataman)

تاہم حال ہی میں اداکارہ و ماڈل نے اپنے انسٹا گرام کی پوسٹ میں انکشاف کیا ہے کہ کس طرح مشہور شخصیات انسٹا گرام کے لیے بےعیب تصویریں حاصل کرتی ہیں۔

ایشیا پیسیفک انٹرنیشنل کا مقابلہ جیتنے والی اداکارہ نےاپنے انسٹا گرام پر فوٹوگرافوں، بالوں اور میک اپ آرٹسٹوں کی ٹیم سے گھری ہوئی ایک بلیک اینڈ وائٹ تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا:

آپ جن لوگوں کو ٹیلی ویژن،انسٹا گرام اور میگزین میں دیکھتےہیں،آپ کو ان لوگوں کی طرح دکھنے کی بالکل بھی ضرورت نہیں۔ آپ کی اسکرین پر جو بے عیب چہرے دکھائے جاتے ہیں اس کے پیچھے ٹیکنیشنز کی ایک پوری فوج ہوتی ہے۔

جن میں میک اپ آرٹسٹ، ہیئر ڈریسرز،لائٹنگ پرسنز، اسٹائلسٹ، کیمرہ پرسن اور فوٹو شاپ کے ماہرین شامل ہوتے ہیں۔ یاد رکھیں کہ ہم اداکار ہیں یہ ہمارا کام ہے۔ جمالیات سے لطف اندوز ہوں، متاثر ہوں، لیکن ان تصاویر پر آنکھیں بند کر کے یقین نہ کریں۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Zeenat Aman (@thezeenataman)

انسٹا گرام پر اداکارہ کی جانب سے پوسٹ شیئر کیے جانے کے بعد اداکارہ پریانکا چوپڑا ،کاجول اور دیگر صارفین نے ان کی پوسٹ کو سراہا۔

زینت امان کا شمار 70 اور 80 کی دہائی میں سب سے زیادہ معاوضہ لینے والی اداکاراؤں میں ہوتا ہے۔

انہوں نے اپنے کیریئر کا آغاز فیمینا میگزین کے لیے بطور صحافی کیا، بعد میں انہوں نے متعدد قابل ذکر برانڈز کے لیے بطور ماڈل کا م کیا۔

19 سال کی عمر میں انہوں نے مقابلہ حسن میں حصہ لیا۔1970میں فیمینا مس انڈیا کا مقابلہ اور ایشیا پیسیفک انٹر نیشنل مقابلہ دونوں جیتے۔

زینت امان مس ایشیا پیسیفک کا ٹائٹل جیتنے والی پہلی ہندوستانی اور پہلی جنوبی ایشائی خاتون ہیں۔ انہوں نے اداکاری میں اپنے کیریئر کا آغاز1970میں کیا۔ ان کی مشہور فلموں میں 1971میں ریلیز ہونے والی ہلچل، یادوں کی بارات، دھرم ویر، چوری میرا کام، اجنبی اور دیگر شامل ہیں۔

71سالہ اداکارہ ویب سیریز شوز ٹاپر کے ساتھOTTپلیٹ فارم میں ڈیبیو کرنے والی ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

پرامن مظاہرین کیخلاف کارروائی نہ کریں، ایرانی صدر مسعود پزشکیان کی سیکیورٹی فورسز کو ہدایت

امریکا کی بحر اطلس میں کارروائی، وینزویلا سے منسلک 2 روسی تیل بردار جہازوں پر قبضہ

چینی شہریوں کی حفاظت کے لیے خصوصی سیکیورٹی یونٹ قائم کیا جارہا ہے، محسن نقوی

کترینہ کیف اور وکی کوشل نے اپنے بیٹے کا نام مداحوں کے ساتھ شیئر کردیا

تجارتی خسارے میں کمی کے لیے لائحہ عمل تیار کیا جائے، وزیراعظم کی برآمدات بڑھانے کے لیے اقدامات کی ہدایت

ویڈیو

خیبرپختونخوا میں گورنر راج، کیا سہیل آفریدی کی چھٹی کا فیصلہ ہوگیا؟

تبدیلی ایک دو روز کے دھرنے سے نہیں آتی، ہر گلی محلے میں عوام کو متحرک کریں گے، سلمان اکرم راجا

کراچی میں منفرد  ڈاگ شو کا انعقاد

کالم / تجزیہ

امریکا تیل نہیں ایران اور چین کے پیچھے وینزویلا پہنچا

وینزویلا کی’فتح‘ کے بعد، دنیا کا نقشہ کیا بنے گا؟

منو بھائی کیوں یاد آئے؟