جیل میں خواتین سے زیادتی کے الزامات صرف پراپیگنڈا ہیں، وزیر اعلی پنجاب محسن نقوی

پیر 29 مئی 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

 نگران وزیراعلیٰ محسن نقوی نے کہا ہے کہ جیل میں خواتین سے زیادتی کے الزامات صرف پراپیگنڈا ہیں، ماؤں بہنوں کو تحفظ فراہم کرنا ہماری ذمہ داری ہے، ماؤں بہنوں کی عزت ہوتی ہے۔ ایسے الزامات لگانے سے قبل سوچ لینا چاہیے، جناح ہاؤس پر حملہ کرنے والوں کو ہر صورت گرفتار کر رہے ہیں۔

نگران وزیر اعلی پنجاب محسن نقوی نے سمن آباد انڈر پاس پراجیکٹ کے دورے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ساری مائیں بہنیں ہماری اپنی ہیں اور ہم نے ماؤں بہنوں کی عزت کرنا سیکھی ہے، جیل میں خواتین سے زیادتی کے الزامات صرف پراپیگنڈا ہیں۔ ماؤں بہنوں کی عزت ہوتی ہے۔ خدارا ایسے الزامات لگانے سے قبل سوچ لینا چاہیے۔

محسن نقوی نے کہا کہ 9 مئی کے واقعات میں 32 خواتین گرفتار ہوئی تھیں۔ ان میں سے 11 خواتین جوڈیشل ریمانڈ پر لیڈیز جیل میں ہیں۔ ان خواتین کے ساتھ جیل میں لیڈیز سٹاف ہوتا ہے۔ کبھی جیل میں اس طرح کا واقعہ پاکستان کی تاریخ میں نہیں ہوا۔ کیمرے بھی لگے ہوئے ہیں۔ ہماری مانیٹرنگ ٹیمیں بھی ہیں۔ ماؤں بہنوں کو تحفظ فراہم کرنا ہماری ذمہ داری ہے۔

وزیر اعلی پنجاب نے کہا کہ ’جب تک میں موجود ہوں اس وقت تک ماؤں بہنوں کو تحفظ فراہم کرنا میری ذمہ داری ہے۔‘
’جناح ہاؤس پر حملہ کرنے والوں کو ہر صورت گرفتارکررہے ہیں۔ واضح کر دینا چاہتا ہوں کہ جناح ہاؤس پر حملے میں ملوث جتنا مرضی اثرورسوخ والا ہو وہ چھوٹے گا نہیں۔ جناح ہاؤس پر حملہ کرنے والا جو بھی ہو اس کا پورا ٹرائل ہو گا۔ ‘

انہوں نے کہا کہ ’اس وقت تک عمران خان کی نظر بندی کے حوالے سے کوئی فیصلہ نہیں کیا۔ خدیجہ شاہ جوڈیشل ریمانڈ پر ہیں اور قانونی کارروائی ہو رہی ہے۔ ہم نے بعض پولیس والوں کے خلاف بھی ایکشن لیا ہے۔ دیگر کیسوں میں مطلوب خواتین سے نرم رویہ اختیار کیا ہے اور انہیں گرفتار کرنے سے گریز کر رہے ہیں۔‘

’ان خواتین کو تفتیش کے لیے بلا رہے ہیں اور ریڈ کے لیے بھی لیڈیز پولیس کو ساتھ لے کر جا رہے ہیں۔ ایک خاتون ایس ایس پی تمام امور کو خود مانیٹر کر رہی ہیں۔ خاتون ایس ایس پی اور ڈپٹی کمشنر کل دوبارہ جیل میں خواتین کو دیکھنے جا رہی ہیں۔‘

انہوں نے مزید کہا کہ ’صحافی ہماری ذمہ داری ہیں۔ صحافی کوریج کے لیے گئے تھے، ہم انہیں فوری چھوڑ رہے ہیں۔ ہماری کوشش ہے کہ صحافیوں کا نام لسٹ میں بھی نہ آئے، صحافی ہماری پہلی ترجیح ہیں۔‘

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

سعودی عرب: وزیر خارجہ اسحاق ڈار کی او آئی سی اجلاس میں شرکت

کوہاٹ: لیڈی ڈاکٹر کے قتل کا معمہ حل، 2 ملزمان گرفتار

’ہم محنت کرتے ہیں تاکہ لوگ آنٹی نہ کہیں‘: نادیہ خان

پنجاب: غیر قانونی مقیم غیر ملکیوں کے انخلا کا عمل تیز، 32 ہزار 588 افغان ڈی پورٹ

2025: 7,667 افراد ہجرت کے خطرناک راستوں پر چلتے ہوئے موت کے گھاٹ اتر گئے، اقوام متحدہ

ویڈیو

لاہور کے رمضان بازار، کیا اشیائے خورونوش واقعی ہول سیل ریٹ پر فروخت ہو رہی ہیں؟

آپریشن غضب للحق: 133 افغان طالبان کارندے ہلاک، 2 کور ہیڈکوارٹرز سمیت متعدد اہم ترین فوجی مراکز تباہ

بہن بھائیوں میں حسد کیوں پیدا ہوتا ہے، حضرت یوسفؑ کی کہانی ہمیں کیا سبق سکھاتی ہے؟

کالم / تجزیہ

مشرق وسطیٰ اور بائبل کا ٹچ

یہ اگر مگر کا سلسلہ کب ختم ہوگا؟

روس بھی باقی دنیا کی طرح افغانستان کی صورتحال سے پریشان