پاکستان کرکٹ بورڈ نے ملک بھر میں کرکٹ ٹیلنٹ کے فروغ کے لیے فیوچر اسٹارز ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام کے تحت اوپن ٹرائلز کے انعقاد کا اعلان کردیا ہے، جو 11 فروری سے 1 مئی تک 15 شہروں میں منعقد ہوں گے، اس پروگرام کے ذریعے تقریباً 350 کھلاڑیوں کو منتخب کر کے ملک کی 16 ریجنل اکیڈمیوں میں شامل کیا جائے گا۔
یہ بھی پڑھیں: پی سی بی نے ملتان سلطانز کی ملکیت کے حقوق کے لیے بولیاں طلب کر لیں
ٹرائلز کی نگرانی سابق ٹیسٹ کرکٹرز پر مشتمل سلیکشن پینل کرے گا، جس میں پی سی بی ڈائریکٹر ہائی پرفارمنس عاقب جاوید، نیشنل کرکٹ اکیڈمی کے کوچز مصباح الحق اور عبدالرزاق شامل ہیں، ٹرائلز کا آغاز پی سی بی گراؤنڈ سکھر سے ہوگا، جہاں لاڑکانہ ریجن کے کھلاڑی اپنی صلاحیتوں کا مظاہرہ کریں گے۔
📢 PCB announces a series of open trials in 15 cities across the country to shortlist around 350 players for 16 regional academies 🏏
Read more ➡️ https://t.co/C5r6wnOt1q pic.twitter.com/NuzctSEpB6
— Pakistan Cricket (@TheRealPCB) January 30, 2026
پہلے مرحلے میں ایبٹ آباد، بہاولپور، فیصل آباد، حب ڈسٹرکٹ، حیدرآباد، اسلام آباد، کراچی، لاہور، ملتان، مظفرآباد، پشاور، کوئٹہ، راولپنڈی، سیالکوٹ اور سکھر میں اوپن ٹرائلز منعقد کیے جائیں گے، سلیکشن پینل ہر ریجن سے زیادہ سے زیادہ 24 کھلاڑیوں کا انتخاب کرے گا، جنہیں اپنے اپنے ریجنل ہیڈکوارٹرز میں 4 ہفتوں کے خصوصی تربیتی کیمپ میں شامل کیا جائے گا۔
یہ بھی پڑھیں: پی سی بی کا مظفرآباد میں پی ایس ایل میچز کرانے کا فیصلہ
ریجنل کیمپس میں بہترین کارکردگی دکھانے والے کھلاڑیوں کو نیشنل کرکٹ اکیڈمی کے کیمپس میں بھی بلایا جائے گا، جہاں انہیں ایک سالہ اسکلز ڈیولپمنٹ پروگرام کے ذریعے مزید نکھارا جائے گا۔ ٹرائلز کے دوران ہر مقام پر بہترین فاسٹ بولر، اسپنر اور بیٹر کو نقد انعامات بھی دیے جائیں گے۔
اس پروگرام کے ذریعے پی سی بی کا مقصد ریجنل سطح پر ٹیلنٹ پول میں توسیع کرنا ہے تاکہ منتخب کھلاڑی انٹرا اور انٹر ڈسٹرکٹ، ریجنل اور دیگر ڈومیسٹک ٹورنامنٹس میں حصہ لے سکیں۔ کامیاب کھلاڑیوں کو مستقبل میں ڈپارٹمنٹل اور ریجنل ٹیموں کے ساتھ ساتھ 2026 کے بعد کے سیزنز میں ایچ بی ایل پی ایس ایل کے لیے بھی زیر غور لایا جائے گا۔
تاریخیں اور مقامات
11 فروری – پی سی بی گراؤنڈ، سکھر – لاڑکانہ ریجن
12-13 فروری – نیاز اسٹیڈیم، حیدرآباد – حیدرآباد ریجن
15-16 فروری – کے سی سی اے اسٹیڈیم، کراچی – کراچی ریجن
25-26 مارچ – ڈرنگ اسٹیڈیم، بہاولپور – بہاولپور ریجن
28-29 مارچ – ملتان کرکٹ اسٹیڈیم – ملتان ریجن
1-2 اپریل – اقبال اسٹیڈیم، فیصل آباد – فیصل آباد ریجن
4-5 اپریل – ایل سی سی اے گراؤنڈ، لاہور – لاہور ریجن
7-8 اپریل – فراز اسٹیڈیم، سیالکوٹ – سیالکوٹ ریجن
10-11 اپریل – راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم – راولپنڈی ریجن
13-14 اپریل – مرغزار کرکٹ گراؤنڈ – اسلام آباد ریجن
16-17 اپریل – ایبٹ آباد کرکٹ اسٹیڈیم – ایبٹ آباد ریجن
19-20 اپریل – عمران خان کرکٹ اسٹیڈیم، پشاور – پشاور ریجن
22-23 اپریل – حیات آباد کرکٹ اسٹیڈیم، پشاور – فاٹا ریجن
25-26 اپریل – مظفرآباد کرکٹ اسٹیڈیم – آزاد جموں و کشمیر ریجن
28-29 اپریل – بگٹی کرکٹ اسٹیڈیم، کوئٹہ – کوئٹہ ریجن
یکم مئی – حب اسٹیڈیم، لسبیلہ – ڈیرہ مراد جمالی ریجن














