سپریم کورٹ کا تاریخی فیصلہ، تمام اسکولوں میں طالبات کو مفت سینیٹری پیڈ فراہم کرنے کا حکم

جمعہ 30 جنوری 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

بھارتی سپریم کورٹ نے اہم اور دور رس فیصلہ سناتے ہوئے ملک بھر کے تمام سرکاری و نجی اسکولوں میں طالبات کو مفت سینیٹری پیڈ فراہم کرنے کی ہدایت دی ہے۔

مزید پڑھیں: ایام حیض کی ‘غربت’ لڑکیوں کی تعلیم کیسے متاثر کرتی ہے؟

جسٹس جے بی پردیوالا اور جسٹس آر مہادیون کے ڈبل بینچ نے کہا کہ حیض سے متعلق صحت کا حق، حقِ زندگی کا لازمی حصہ ہے اور ریاست اس سے دستبردار نہیں ہو سکتی۔ عدالت نے ریاستوں کو اسکولوں میں طالبات کے لیے علیحدہ بیت الخلا اور معذور افراد کے لیے موزوں سہولیات فراہم کرنے کی بھی ہدایت دی۔

سپریم کورٹ نے سختی سے کہا کہ نجی اسکول ہدایات پر عمل نہ کریں تو ان کی منظوری منسوخ کی جا سکتی ہے، اور حکومتیں اگر بنیادی سہولیات فراہم کرنے میں ناکام رہیں تو جواب دہ ٹھہریں گی۔

مزید پڑھیں: چُپ کی عمر: دیہی خواتین اور سن یاس کے گرد پھیلی خاموشی

عدالت نے دیہی و شہری اسکولوں میں مینسٹرول ہائیجین مینجمنٹ کارنرز قائم کرنے کا بھی حکم دیا تاکہ طالبات کو محفوظ اور باوقار ماحول میسر ہو۔ یہ حکم جیا ٹھاکر کی دائر کردہ عوامی مفاد کی عرضی پر دیا گیا، جس میں ملک بھر میں اسکول جانے والی لڑکیوں کے لیے حیض سے متعلق حفظانِ صحت پالیسی نافذ کرنے کا مطالبہ کیا گیا تھا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

قومی سلامتی کمیٹی کا بھارت کو سخت پیغام، کسی بھی جارحیت کا بھرپور جواب دیا جائے گا

سکھر میں ٹوپی کس نے اتاری؟ گورنر سندھ نہال ہاشمی کی وائرل ویڈیو پرنئی بحث چھڑ گئی

بھارتی وزیر دفاع جرمن آبدوز میں پھنس گئے، تنگ ہیچ سے گزرنے کی ویڈیو وائرل

کینسر کی مریضہ نے لاعلاج قرار دیے جانے کے 5 دن بعد شادی کر لی

استعمال شدہ موبائل فونز پر ڈیوٹیز میں 175 فیصد تک اضافہ، 62 ماڈلز مہنگے

ویڈیو

قومی سلامتی کمیٹی کا بھارت کو سخت پیغام، کسی بھی جارحیت کا بھرپور جواب دیا جائے گا

کرکٹ اسٹیڈیم میں اسمبلی اجلاس، پشاور کے شہری کیاکہتے ہیں؟

پاکستان کی کوششوں سے امن قائم ہو گا، اسلام آباد کے شہریوں کی رائے

کالم / تجزیہ

عالمی دن پر کتاب سے مکالمہ

جنگ اور جنگ بندی کے مابین مرتب کیے 9 نتائج

لاہور پر ’مغل اعظم‘ کی یلغار