ڈھاکا: موبائل فون کی اونچی آواز پر جھگڑا، ماں بیٹی قتل، ملزم گرفتار

جمعہ 30 جنوری 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

بنگلہ دیش کے ضلع منشی گنج میں پولیس نے ایک خاتون اور اس کی کمسن بیٹی کے قتل کا معمہ حل کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔ پولیس کے مطابق واردات میں ملوث پڑوسی کو گرفتار کرلیا گیا ہے، جو مقتولہ کے ساتھ ہی کرائے کے مکان میں رہتا تھا۔

پولیس کے مطابق مقتولین کی شناخت 32 سالہ آمنہ بیگم اور ان کی 8 سالہ بیٹی مریم اختر کے طور پر ہوئی ہے۔ دونوں کی لاشیں 19 جنوری کو سراج دی خان کے راج نگر علاقے میں واقع ایک کرائے کے گھر سے برآمد ہوئی تھیں۔

یہ بھی پڑھیں: نصیبو لعل کا گانا اونچی آواز میں چلانے پر رکشہ ڈرائیور کے خلاف مقدمہ، ’سزا کیا ہوگی‘

جمعہ کو پریس بریفنگ کے دوران منشی گنج کے سپرنٹنڈنٹ آف پولیس محمد مہناز الاسلام نے بتایا کہ گرفتار ملزم محمد علی عمر 28 سال نے ابتدائی تفتیش میں جرم کا اعتراف کر لیا ہے۔ ملزم کو جمعرات کی رات غازیہ کے پکھیر موڑ علاقے سے گرفتار کیا گیا، جو واقعے کے بعد سے روپوش تھا۔

پولیس کے مطابق قتل کی وجہ مقتولہ کے کمرے سے آنے والی موبائل فون کی اونچی آواز اور بار بار شور شرابہ تھا، جس سے ملزم کو شدید کوفت ہوتی تھی۔ ملزم کا کہنا ہے کہ اونچی آواز میں ویڈیوز، موسیقی اور ماں بیٹی کے درمیان بحث اس کی نیند میں خلل ڈالتی تھی۔

پولیس کے مطابق 19 جنوری کی صبح تقریباً 7 بجے آمنہ بیگم موبائل فون پر اونچی آواز میں ویڈیوز دیکھ رہی تھیں، جس پر محمد علی بیدار ہو گیا اور ان کے کمرے میں جا کر آواز کم کرنے کو کہا۔ اس دوران تلخ کلامی ہوئی اور ملزم نے لکڑی کے ٹکڑے سے آمنہ بیگم کے سر پر وار کیا، جس سے وہ موقع پر ہی جان کی بازی ہار گئیں۔

یہ بھی پڑھیں: بنگلہ دیشی آل راؤنڈر شکیب الحسن قتل کے مقدمے میں نامزد، کھیل جاری رکھ سکیں گے؟

پولیس کے مطابق کمسن بچی مریم نے یہ منظر دیکھا اور اپنی ماں کی جان بخشنے کی درخواست کی، تاہم ملزم نے اسی لکڑی کے ٹکڑے سے بچی پر بھی وار کیے، جس کے نتیجے میں وہ بھی جانبر نہ ہو سکی۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم اکیلا رہتا تھا، منشیات استعمال کرتا تھا اور آوارہ گردی میں ملوث تھا۔ واردات کے بعد وہ گرفتاری سے بچنے کے لیے جگہ جگہ چھپتا رہا اور باغات اور اسکولوں کی برآمدوں میں راتیں گزارتا رہا۔

واقعے کے بعد آمنہ بیگم کی والدہ کی مدعیت میں سراج دی خان تھانے میں نامعلوم افراد کے خلاف قتل کا مقدمہ درج کیا گیا تھا۔ پولیس کے مطابق مزید قانونی کارروائی جاری ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

6 سال بعد پی آئی اے کا لندن کا فضائی آپریشن بحال،برطانوی ہائی کمشنر جین میریٹ نے کیا پیغام دیا؟

نیب کی تاریخی ریکوری، اسپیکر قومی اسمبلی کا ادارے کی کارکردگی پر اظہارِ اطمینان

جنوبی لبنان میں لڑائی شدت اختیار کرگئی، 4 اسرائیلی فوجی ہلاک

عالمی منڈی میں قیمت بڑھنے کے بعد پاکستان میں سونا مزید مہنگا

’عمران خان اسٹیڈیم‘ نام رکھنے کے خلاف کیس، حکومت نے جواب جمع کرانے کے لیے مہلت مانگ لی

ویڈیو

گلگت بلتستان کے گاؤں سے وطن سے محبت اور آزادی کی قدر کا پیغام

پاکستان میں مہنگے فیول نے کیب ڈرائیورز اور مسافروں کو بھی مشکل میں ڈال دیا

اسحاق ڈار بیجنگ پہنچ گئے، ایران پر بات کریں گے: چین

کالم / تجزیہ

پاکستان کا فیصلہ کیا ہوگا؟

ہم بہت خوش نصیب ہیں، ہم بہت بدنصیب ہیں

ایک حادثہ جس نے میڈیا کی بلوغت کا ثبوت دیا