پنجاب حکومت کا صوبے بھر میں تعمیراتی منصوبوں پر حفاظتی انتظامات مؤثر بنانے کا فیصلہ

جمعہ 30 جنوری 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پنجاب حکومت نے صوبہ بھر میں جاری تعمیراتی منصوبوں پر حفاظتی اقدامات مزید مؤثر بنانے کا فیصلہ کرلیا گیا ہے، صوبائی وزیر تعمیرات و مواصلات ملک صہیب احمد بھرتھ نے اس حوالے سے محکمہ سی اینڈ ڈبلیو کے افسران کو واضح ہدایات جاری کردی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: ستھرا پنجاب پراجیکٹ کی بین الاقوامی پذیرائی جاری، برمنگھم کے والنٹیئرز نے رہنمائی حاصل کی

صوبائی وزیر کے مطابق تمام تعمیراتی سائٹس پرغیر متعلقہ افراد کے داخلے کو روکنے کے لیے مضبوط اور محفوظ باڑ لگائی جائے گی، ہر تعمیراتی مقام پر وارننگ سائن، حفاظتی ہدایات اور ایمرجنسی ٹیلی فون نمبرز نمایاں طور پر آویزاں کرنے کی بھی ہدایت کی گئی ہے۔

ملک صہیب احمد بھرتھ نے کہا ہے کہ تعمیراتی سائٹس پر رات کے وقت مناسب لائٹنگ کا انتظام یقینی بنایا جائے جبکہ کھدائی کے مقامات کے گرد مکمل حفاظتی انتظامات کیے جائیں، انہوں نے واضح کیا کہ تعمیراتی سائٹس پر کام کرنے والے تمام مزدوروں کے لیے حفاظتی سامان کا استعمال لازمی ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں: راولپنڈی میں الیکٹرک بس پروجیکٹ کا افتتاح: 1100 بسیں دسمبر تک سڑکوں پر ہونگی، مریم نواز

صوبائی وزیر نے تمام چیف انجینئرز کو ہدایت دی ہے کہ وہ حفاظتی اقدامات پر عمل درآمد کا سرٹیفکیٹ 3 فروری تک جمع کروائیں۔ اس حوالے سے محکمہ سی اینڈ ڈبلیو کی جانب سے تمام متعلقہ افسران کو باضابطہ نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

شام کے وزیر خارجہ کا دورہ پاکستان مکمل: باہمی تعاون اور تعلقات کو فروغ دینے پر اتفاق

برونائی کے سلطان نے بہو سے شاہی اعزازات کیوں واپس لے لیے؟

عمران خان کو عین وقت پر شفا اسپتال کی بجائے پمز کیوں لے جایا گیا؟ طارق فضل چوہدری نے بتادیا

دنیا کے تیز ترین موٹرائزڈ لکڑی کے جوتے نے 70 میل فی گھنٹہ کی رفتار کا ریکارڈ قائم کردیا

حکومت نے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں مزید اضافہ کردیا

ویڈیو

ایک سال تک مفت اے آئی سہولت، پاکستانی طلبہ اسے کیسے حاصل کرسکتے ہیں؟

عمران خان کا علاج الشفا انٹرنیشنل کے بجائے پمز سے، حقائق کیا؟ پمز منتقلی کے خلاف پی ٹی آئی کا بڑا اقدام، خان کا سہیل آفریدی کے لیے پیغام

امریکی صدر پر گانا چرانے کا الزام، گلوکارہ آریانا گرانڈے ڈونلڈ ٹرمپ پر برس پڑیں

کالم / تجزیہ

عینی آپا ’آگ کا دریا‘ پار کیوں نہ کرسکیں؟

’ايسا ابّا کہاں سے لبھّا تھا‘

قائداعظم کی بیماری: سازشی تھیوری دم توڑ گئی