وسطی افریقی ملک کانگو کے مشرقی علاقے ربایا میں بدھ کے روز ایک کالٹن دھات کی کان بیٹھنے سے 200 سے زائد افراد ہلاک ہو گئے۔ جمعے تک ہلاک شدگان کی صحیح تعداد معلوم نہیں ہوسکی۔
مزید پڑھیں: خیبر پختونخوا: تیراہ نقل مکانی، اب تک کتنے خاندان نقل مکانی کر چکے ہیں؟
غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق لینڈ سلائیڈنگ کے باعث یہ حادثہ پیش آیا اور متاثرین میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں۔ حادثے میں 20 افراد شدید زخمی ہوئے جنہیں طبی مراکز میں علاج فراہم کیا جا رہا ہے۔
ربایا صوبے کے حکام کے مطابق بارشوں کے سیزن کے دوران زمین نرم ہونے کی وجہ سے کان بیٹھ گئی اور اندر موجود افراد دب گئے۔
مزید پڑھیں: مچھ: کوئلے کی کان میں زہریلی گیس بھرنے سے 3 کان کن جاں بحق
ربایا دنیا کی کالٹن پیداوار کا قریباً 15 فیصد فراہم کرتا ہے، جس سے موبائل فونز، کمپیوٹرز، ایرو اسپیس اور ٹربائنز میں استعمال ہونے والی ٹینٹالم دھات تیار کی جاتی ہے۔














