‘ابرارالحق کی اپنے ’کام‘ میں واپسی،’پی ٹی آئی میں سارے اداکار ہی ہیں

پیر 29 مئی 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پی ٹی آئی کو نم آنکھوں سے خیرباد کہنے کے 2دن بعد  گلوکار ابرارالحق کو لندن میں منعقدہ ایک کنسرٹ میں گانا گاتے دیکھا گیا جس کے بعد سوشل میڈیا صارفین نے طرح طرح کے تبصرے کیے ہیں۔

سوشل میڈیا پرابرارالحق کی ویڈیو وائرل ہونے کے فوراً بعد  ٹرینڈ لسٹ میں چلی گئی۔ ویڈیو میں ابرارالحق کو پی ٹی آئی چھوڑنے کے بعد لندن میں کنسرٹ میں پرفارم کرتے ہوئے دیکھا گیا۔

ابرارالحق جو ایک پاکستانی گلوکار ہیں، نے اپنی سیاسی زندگی کا آغاز تحریک انصاف سے شروع کیا اور اختتام بھی تحریک انصاف ہی سے کیا۔ 2 روز قبل لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے تحریک انصاف رہنما ابرارالحق نے روتے ہوئے تحریک انصاف اور سیاست چھوڑنے کا اعلان کیا

لندن میں کنسرٹ والی ویڈیو کے وائرل ہوتے ہی سوشل میڈیا صارفین نے اپنے، اپنے انداز میں اظہار خیال کیا۔ ٹویٹر پر ابرار کے نام سے ٹرینڈ چلا تو انسٹاگرام پر میمز بننے لگے

ٹویٹر پر صارفین کا ردعمل

سوشل میڈیا صارف شمع جونیجو کی طرف سے ایک ویڈیو ٹویٹ کی گئی جس میں انہوں نے تبصرہ شروع کرتے ہوئے کہا
رونا؟ کون سا رونا؟ ابرارالحق اپنے بزنس میں واپسی کرتے ہوئے۔

ماورا مظفر نے کہا کہ پی ٹی آئی میں سارے اداکار ہی ہیں

شہزاد شیخ نے سوال کیا کہ اگر کنسرٹ کرنا ہی تھا تو یہ گانا کیوں گایا؟

اس کے جواب میں صارف نے وضاحت دی کہ فن کار اپنے نام، کام اور پیسے سے زیادہ وفادار ہوتا ہے

نور نامی ایک صارف کا کہنا تھا کہ ان کے دل میں ابراالحق جیسے لوگوں کے لیے کوئی رحم نہیں ہے۔

کسی کو یہ عمل منافقت لگا تو کسی نے کہا کہ یہ آنسو تو مگرمچھ کے ہیں۔

لندن میں موجود ابرارالحق سے سوال کیا گیا کہ انہوں نے پی ٹی آئی کیوں چھوڑی؟ اور آئندہ کیا ارادے ہیں؟ جواب میں ان کا کہنا تھا کہ ’وہ کچھ ڈیلیور کرنے کے لیے سیاست میں آئے تھے لیکن دور دور تک اس کا کوئی امکان دکھائی نہیں دیتا۔ اب وہ کچھ آرام کرنا چاہتے ہیں۔‘

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

افغانستان میں طالبان دور: سیکیورٹی، معیشت اور انسانی بحران کی سنگین صورتحال

برطانیہ میں امریکی شہریوں کو شدید خطرہ لاحق، امریکی سفارتخانے کا سیکیورٹی الرٹ جاری

علی الزیدی کو عراق کا وزیراعظم منتخب ہونے پر شہباز شریف کی مبارکباد، دوطرفہ تعلقات مضبوط بنانے کے عزم کا اظہار

کیا اداکاری کرنے والے اے آئی بوٹس کو آسکر ایوارڈ مل سکے گا؟ اکیڈمی نے وضاحت جاری کردی

سعودی عرب کے علاقے قصیم میں نجی عجائب گھروں کا مقامی تاریخی ورثے کی حفاظت میں اہم کردار

ویڈیو

ٹرمپ کا کانگریس کو خط، ایران کے ساتھ مسلح کشیدگی کے خاتمے کا اعلان

پنجاب حکومت کی ’اپنا کھیت اپنا روزگار‘ اسکیم: لیہ کے بے زمین کسان کیا کہتے ہیں؟

ایندھن کی خریداری میں ہڑبونگ: عوام کی گھبراہٹ کتنی بجا، ملک میں ایندھن کتنا باقی؟

کالم / تجزیہ

صحافت بمقابلہ آرٹیفیشل انٹیلی جنس: کون جیتے گا؟

امریکی دبدبہ

چندی گڑھ میں لاہوری